24 August 2014 - 18:00
News ID: 7176
فونت
حجت الاسلام مقتدی صدر:
رسا نیوز ایجنسی – صدر تحریک عراق کے سربراہ نے امریکی حکومت کو سیاہ فام باشندوں کے حقوق کا احترام کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: سیاہ فام باشندوں کیساتھ امریکا کا متعصبانہ رویہ قابل مذمت ہے ۔
حجت الاسلام سيد مقتدي صدر

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر تحریک عراق کے سربراہ حجت الاسلام مقتدی صدر نے واشنگٹن کو تمام امریکی شہریوں کے ساتھ مساوات سے پیش آنے کی تاکید کی ۔


انہوں نے امریکہ میں سیاہ فاموں کے خلاف امریکی حکومت کے امتیازی رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا : واشنگٹن کو تمام امریکی شہریوں کے ساتھ مساوات سے پیش آنا چاہئے۔


حجت الاسلام مقتدی صدر نے مزید کہا: امن بٹالین عراقی فوج کے ساتھ توزخورماتو کے قریب واقع شہر آمرلی کا محاصرہ توڑنے میں تعاون کرے گی ۔


واضح رہے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے ایک مدت سے شہر آمرلی جس کے باشندے ترکمن شیعہ ہیں کا محاصرہ کررکھا ہے اور اس شہر کے باشندوں کےلئے پانی اور ضروری اشیاء کی ترسیل کے راستے بند کردئے ہیں۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬