25 August 2014 - 15:36
News ID: 7179
فونت
لبنانی پارلیمنٹ ممبر:
رسا نیوز ایجنسی – استقامت اسلامی فراکسن لبنان کے چئرمین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اہل سنت کو داعش سے خطرہ، دیگر گروہوں اور مسلکوں سے کم نہیں ہے کہا: داعش نے کبھی بھی سنی منافع کی حفاظت نہیں کی بلکہ وہ سنی مذھب کو ایک دھشت گرد مذھب بتانے میں کوشاں ہے ۔
محمد رعد


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی پارلیمنٹ میں استقامت اسلامی فراکسن کے صدر محمد رعد نے حزب الله لبنان کی جانب سے منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ لبنان اور دیگر اسلامی ممالک کی بقا اور حفاظت میں استقامت کا داعش سے بر سر پیکار ہونا ضروری ہے کہا: اسلامی استقامت ہرگز کسی خاص قبیلہ یا مسلک و مذھب کے حق میں نہیں لڑتی کیوں کہ تکفیریت سے جنگ سبھی کے لئے منفعت بخش ہے ۔


انہوں نے حزب اللہ لبنان کی تکفیریوں سے جنگ نہ کرنے کو لبنان میں داعش اور دیگر تکفیریوں کے گھسنے کے برابر جانا اور کہا: حزب الله لبنان ہرگز حکومت کی طالب نہیں رہی وہ لبنان کے سیاست میں موجودگی پر ہی قانع ہیں ، حزب اللہ کے مختلف اقدامات کا مقصد ملت لبنان کو صھیونی اور تکفیری گروہوں کے اقدامات و نقصانات سے محفوظ رکھنا ہے جو لبنان کے لئے سب سے بڑا خطرہ بن چکے ہیں وگرنہ خود حزب اللہ سے لبنان کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔  


اس پارلیمنٹ ممبر نے مزید کہا: اس کے باوجود کہ خطے میں بعض عرب ممالک کے منافع شدید خطرہ  سے روبرو ہیں پھر بھی وہ خاموش تماشائی ہیں اور اپنے ممالک کے خطرات کی بہ نسبت بے توجہ ہیں ۔


محمد رعد نے یاد دہانی کی : داعش اور اس جیسے گروہوں کی ذریعہ لبنان اور دیگر اسلامی ممالک کے سنیوں کے منافع کی حفاظت خوش فھمی اور وہم کے سوا کچھ بھی نہیں ، کیوں کہ تجربات اس بات کے بیانگر ہیں کہ یہ گروہ کسی بھی گروہ و مسلک کے ماننے والے پر رحم نہیں کھاتے ۔


انہوں نے مزید کہا: اگر اہلسنت کو دیگر مسالک کی بہ نسبت داعش سے زیادہ خطرہ نہ ہو تو کم بھی نہیں ہے ۔


لبنانی پارلیمنٹ ممبر نے ملک کو حالیہ بحرن سے باہر لانے کے لئے لبنان کی سیاسی اور عوامی پارٹیوں کو متحد ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا: داعش سنی مذھب کو ایک دھشت گرد مذھب معرفی کرنے میں کوشاں ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬