13 September 2014 - 15:19
News ID: 7247
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے مشھور شیعہ رہنما نے حکومت پاکستان اور عوام سے سیلاب متاثرین کو جلد از جلد امداد پہونچانے کی درخواست کی ۔
عارف حسين واحدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے اپنی رہائش گاہ پر صوبہ خیبرپختونخواہ کے صدر حجت الاسلام رمضان توقیر، صوبہ پنجاب کے صدر مظہر عباس علوی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے آئے ہوئے عمائدین سے سے ملاقات میں متاثرہ علاقہ بخوبی جائز لیا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اس وقت پنجاب سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بدترین سیلاب کا ہمارے ہم وطن سامنا کررہے ہیں کہا: جس حد تک ممکن ہوسکا امدادی کاموں کو جاری رکھا جائے ۔


حجت الاسلام واحدی نے اس سلسلے میں صوبائی صدور کو بھی خصوصی ہدایات دیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عمائدین سے گفتگو کے دوران کہا :حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر نہ صرف افسوس ہے بلکہ قیمتی انسانی جانوں اور مالی نقصانات پر بھی دلی دکھ ہوا ہے۔ 


انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اگر ملک کے ذمہ داران نے اس سلسلے میں اقدامات اٹھائے ہوتے اور ڈیمز بنائے جاتے تو نہ صرف سیلاب سے بچا جاسکتا تھا بلکہ ملک میں توانائی بحران کا خاتمہ بھی ممکن تھا مگر اس جانب توجہ ہی نہیں دی جارہی کہا: تمام سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عوام کی خدمت میں مصروف ہوجائیں جبکہ اسلام آباد میں دھرنا دینے والے بھی اپنے احتجاج کو مختصر کریں کیونکہ مسائل صرف دھرنوں سے حل نہیں ہوتے اس کیلئے بامعنی بات چیت ضروری ہے اس وقت پورے ملک کو اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے ۔

 

ایس یو سی کے جنرل سکریٹری نے امدادی تنظیموں اور مخیر حضرات سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا: اس مشکل وقت میں وہ اپنے دکھی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں۔


انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت سے بھی مطالبہ کیا : تمام متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپ لگائے جائیں اور ان بلاتفر یق رنگ و نسل و مذہب ان کی امداد کی جائے اس سلسلے میں جو ممکن تعاون ہوسکا وہ بھی اپنی جماعت کی جانب سے فراہم کریں گے ۔                                         
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬