‫‫کیٹیگری‬ :
24 September 2014 - 18:07
News ID: 7297
فونت
رہبر معظم انقلاب اسلامی:
رسا نیوز ایجنسی - رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران کے ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر ایران کے اعلی فوجی کمانڈروں سے ملاقات میں دفاع مقدس کے زمانہ کو ایرانی قوم کیلئے باعث فخر اور عزت جانا کہا: دفاع مقدس نے ثابت کردیا کہ ذات خدا پر توکل اور عزم راسخ کے ذریعہ منہ زور اور سامراجی طاقتوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔
رہبر معظم کي اعلي فوجي کمانڈروں سے ملاقات

 

رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب کی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج بدھ کی صبح بعض اعلی فوجی اور انتظامی کمانڈروں کے ساتھ ملاقات میں دفاع مقدس کے دور کو ایرانی قوم کے لئے باعث فخر اور عزت قراردیتے ہوئے فرمایا: آٹھ سال کے دفاع مقدس کے تجربہ سے ثابت ہوگیا کہ بہت سی مالی و اقتصادی مشکلات ، دباؤ اور سازشوں کے باوجود اللہ تعالی کی ذات پر توکل اور پختہ عزم کے ذریعہ منہ زور اور عالمی سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں قیام کیا جاسکتا ہے۔


یہ ملاقات ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے منعقد ہوئی، جس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دفاع مقدس کے دور کو ایک اہم اور مختلف پہلوؤں پر مشتمل دور قراردیتے ہوئے فرمایا: آٹھ سالہ دفاع مقدس کے حقائق، دروس اور خاطرات، ثقافتی تعمیر کے لئے ایک جاری و ساری سرچشمہ ہیں جن کا اگر درست فہم و ادارک ہوجائے تو یقینی طور پر وہ ایرانی قوم اور ملک کے مستقبل کے لئے مفید اور سودمند ثابت ہوں گے۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مسلط کردہ جنگ کے دوران ایرانی قوم کے خلاف مغرب و مشرق اور ان سے وابستہ علاقائی ممالک کے وسیع و عریض فوجی محاذ کی تشکیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس وسیع محاذ کی تشکیل کا مقصد، اسلامی نظام کی آبروریزی، اسے اندرونی مشکلات سے دوچار کرنا اور سرانجام اسلامی جمہوریہ کا خاتمہ تھا، لیکن اس دور میں اسلامی جمہوریہ ایران نے بہت سے وسائل کی کمی اور بہت سی مشکلات کے باوجود اس محاذ کے خلاف استقامت اور پائداری کا مظاہرہ کیا اور اس میں ایرانی عوام کو شاندار کامیابی ، سرافرازی اور سربلندی نصیب ہوئی۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: آٹھ سالہ دفاع مقدس میں ایرانی عوام کی استقامت و پائداری کی بدولت ، بہت سے اسلامی اور غیر اسلامی ممالک کی شخصیات نے خالی ہاتھ سے مقتدارانہ دفاع مقدس کے سلسلے میں راسخ عقیدہ پیدا کرلیا۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مسلط کردہ جنگ کے اخراجات خاص طور پر انقلاب اسلامی کے لئے شہداء کی عظیم قربانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مسلط کردہ جنگ کے مادی اور معنوی نقصانات اور اخراجات بہت زیادہ تھے لیکن اس کے باوجود ایرانی قوم نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں عظیم نتائج اور تجربات حاصل کئے۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کے اختتام پر تمام کمانڈروں اور دفاع مقدس کے سپاہیوں کو دفاع مقدس کے حقائق ، خاطرات اور واقعات لکھنے کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: دفاع مقدس کے بارے میں اب تک جو آثار شائع ہوئے ہیں وہ بھی بہت اچھے آثارہیں۔

 

اس ملاقات کے آغاز میں مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ کے سربراہ لفٹیننٹ جنرل فیروز آبادی نےاپنے مختصر بیان میں فوجی کمانڈروں کی طرف سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی عیادت کی موافقت اور اسی طرح رہبر معظم کی کامل صحت و سلامتی پر خوشی کا اظہار کیا اور ہفتہ دفاع مقدس کے انعقاد اور مسلح افواج کی جانب سے ملک کی سرحدوں کی مکمل حفاظت اور اسلامی نظام کے اقدار اور اہداف کے دفاع پر تاکید کی۔


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬