18 October 2014 - 15:57
News ID: 7375
فونت
مجمع علمائے صور لبنان کے سربراہ:
رسا نیوز ایجنسی - مجمع علمائے صور لبنان کے سربراہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ علاقہ میں داعش اور دیگر تکفیری گروہ، اسلامی جمھوریہ ایران کے گھراو کے لئے صھیونی سازش ہے کہا: امام خمینی (ره) کے افکار سے مقابلہ کے لئے تکفیروں کی حمایت کی جارہی ہے ۔
حزب ‌الله کی 3 لاکھ میزائل صھیونی حماقتوں کی منتظر


مجمع علمائے صور لبنان کے سربراہ حجت الاسلام علی یاسین نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں مشرق وسطی کی حالیہ تبدیلیوں اور مختلف ممالک کی تکفیروں سے حمایت کا مقصد علاقہ میں اسلامی جمھوریہ ایران کا سیاسی اور فوجی گھراو جانا اور کہا: امام خمینی (ره) نے جب سے ملت فلسطین کی حمایت اور غاصب صھیونیت سے مقابلہ کا نظریہ پیش کیا ہے سامراجی ممالک اپنے اھداف کے تحقق اور صھیونی منافع کی تکمیل کے درپہ ہیں اور انہوں نے ایران کو کمزور کرنے کے لئے اپنی تمام توانائیاں صرف کردی ہیں ۔

 

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ استقامت لبنان اور فلسطین سے اسلامی جمھوریہ ایران کی حمایت نے، نئے مشرق وسطی کی تشکیل کے حوالہ سے امریکی سازش کو نقش بر آب کردیا ہے کہا: جب غاصب صھیونیت نے خود کو استقامت سے براہ راست مقابلہ میں ناتوان و عاجز پایا تو اسلام کے نام پر شدت پسند گروہوں کو جنم دیا تاکہ اس طرح اسلام کو زیر سوال قرار دے سکے اور استقامت اسلامی کی توانائی کو ناکارہ بنا سکے  ۔


اس لبنانی عالم دین نے کہا: اگر اسلامی استقامت، غاصب صھیونیت کو شکست دے سکتی ہے تو شدت پسند گروہوں کو بھی شکست دے سکتی ہے جیسا کہ حضرت ایت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ اسلامی استقامت، سامراجی اور تکفیری تحریکوں کے مقابل استقامت کر کے نئے مشرق کی تشکیل دے سکتی ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: لبنان پر غاصب صھیونیت کا ممکنہ حملہ بہت بڑی حماقت ہوگی اور اس کی نابودی قریب کے ، جب برسوں محاصرہ کئے ہوئے شھر غزہ کی مقابل اسرائیل پیروز نہ ہوسکا تو استقامت لبنان کے مقابل کیوں کر پیروز ہوگا، انہیں معلوم ہے کہ حزب الله کے 3 لاکھ سے زائد میزائل ان کے منتظر ہیں ، ان کی چھوٹی سے چوک مقبوضہ فلسطین کو مٹی کے ڈھیر میں بدل دے گی  ۔
 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬