‫‫کیٹیگری‬ :
19 October 2014 - 23:36
News ID: 7381
فونت
آیت ‌الله جوادی آملی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله جوادی آملی نے سعودی عرب عدالت کی بی انصافی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : شیخ نمر نے حق بیان کی ہے اور ان کو پھانسی دی جا رہی ہے اور اس امر کو یہ لوگ عدل جان رہے ہیں ، یہ سعودی عرب اگر بیدار نہیں ہونگے تو قوم ان کو بیدار کرے گی ، کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ اس شخص کا پاک خون زمین پر بہایا جائے ؟
آيت ‌الله جوادي آملي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‌الله عبدالله جوادی آملی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے تفسیر کے درس میں سورہ مبارکہ زمر کی تفسیر کو جاری رکھتے ہوئے آیہ « قُلْ إِنِّىٓ أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ ٱللَّهَ مُخْلِصًۭا لَّهُ ٱلدِّینَ، وَأُمِرْتُ لِأَنْ أَکُونَ أَوَّلَ ٱلْمُسْلِمِینَ» کی قرآت کرتے ہوئے بیان کیا : خالصانہ عبادت کے سلسلہ میں خداوند تعالی نے سورہ زمر میں کئی جگہ ذکر کیا ہے ، پیغمبر پر حکم ہے کہ وہ مسلمان ہونے کی حیثیت سے سب سے اول ہو ، یہ اول ہونا حدوثا اور بقا ہے ، یعنی ہم پر ذمہ داری ہے کہ مسلمان ہونے میں سب سے اول شخص ہوں اور یہ بھی کہ اس اول ہونے کو باقی رکھیں ، یہ اول المسلمین یعنی پیش قدم اور لوگوں کا امام ہونا اور آخر تک اول المسلمین ہونا باقی ہے ، یہ امام ہونا بھی آخر تک محفوظ رہے تبھی تو مسلمانوں کے لئے نمونہ عمل قرار دئیے گئے ہیں ۔

انہوں نے آیہ « قُلِ ٱللَّهَ أَعْبُدُ مُخْلِصًۭا لَّهُۥ دِینِى» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : پیغمبر اکرم (ص) کا امام حسین علیہ السلام اور امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے ساتھ جو تعلق تھا جس کے سلسلہ میں فرمایا «حسین منّی و أنا من حسین»، یا «أنا من علیّ و علیّ منی» لیکن اس کا یہ معنی نہیں ہے کہ یہ ذوات مقدسہ اپنے تمام شئون میں پیغمبر اکرم (ص) کے جیسے ہیں ، حدیث «أنت منی بمنزلة هارون من موسی إلا أنه لانبی بعدی» بیان کر رہا ہے کہ بعض مقام پر استثنا بھی پایا جاتا ہے ۔

 قرآن مجید کے مشہور و معروف مفسر نے اظہار کرتے ہوئے بیان کیا : دین سو فی صد خالص ہے اور تدین بھی خالص ہو ، اگر دین خالص نہ ہو یا تدین خالص نہ ہو تو مقصد کا حصول نا ممکن ہے ، اول المسلمین یعنی تمام لوگوں کا رہنما ہو ، وہ اول المسلمین پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مخصوص ہے ، اول ہونا کلی ہے ورنہ ہر پیغمبر اپنے قوم کے نسبتا اول ہونا تاریخی اعتبار سے رکھتا ہے ، ہر پیغمبر اپنے قوم کے بنسبت اول المومنین اور اول المسلمین ہے کہ یہ اول المسلمین مطلق صرف پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لئے نازل ہوا ہے

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬