30 December 2009 - 17:25
News ID: 739
فونت
علامه قرضاوی :
رسا نیوز ایجنسی ـ یوسف قرضاوی نے فلسطین اور مصر کے درمیان فولادی دیوار مصر کی حکومت کی طرف سےحائل کرنے کے لئے بنانانے کو شرعا حرام اعلان کیا ہے ۔
علامه قرضاوي

 

رسا نیوز ایجنسی کا فلسطین نیوز ایجنسی سے منقول رپورٹ کے مطابق علامہ یوسف قرضاوی مسلمان علماء کے انجمن کے صدر نے اپنے بیانیہ میں کہا : فولادی دیوار کو بنانا شرعی لحاظ سے حرام ہے کیونکہ غزہ پٹی سے رابطہ کے راستوں کو بند کرنا اور فلسطینیوں کے کھانے پینے کی اشیاء بھیجے جانے سے روکنا غیر انسانی و نادرست قدم ہے ۔


انہوں نے کہا : یہ دیوار اسرئیل کے ظلم و جارحیت میں مدد کرنا ہے اور یہ عرب قوم و اسلامی برادری کے خلاف ہے اور یہ عمل صد در صد غیر انسانی ہے ۔


قرضاوی نے مصری حکومت سے رفع کے گذر گاہ کو غزہ پٹی کے رہنے والوں کے لئے کھولنے کی مانگ کی ہے اور نہ یہ کہ غزہ کو نابود کرنے میں اسرائیل کی مدد کی جائے ۔


انہوں نے آخر میں عرب اتحادیہ اور اسلامی کانفرنس ادارہ سے اس فاجعہ کو ختم کرنے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬