‫‫کیٹیگری‬ :
22 October 2014 - 13:49
News ID: 7393
فونت
رسا نیوز ایجنسی - رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آیت اللہ مہدوی کنی کے انتقال پر اپنے ارسال کردہ تعزیتی پیغام میں ان کے اہل خانہ سے ہمدری کا اظھار کیا ۔
آيت اللہ مہدوي کني اور رہبر معظم انقلاب


رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پرہیزگار عالم مجاہد، حضرت آیت اللہ مہدوی کنی رضوان اللہ علیہ کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں ملک کے تمام اہم میدانوں میں حضرت امام خمینی (رہ) کے وفادار اور سچے دوست کے شجاعانہ نقش و کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: یہ پرہیزگار عالم دین ہر جگہ اور ہر وقت ایک عالم دین ، ایک سچے سیاستداں اور ایک انقلابی کی حیثیت سے ظاہر ہوئے اور حالیہ برسوں کے تمام واقعات میں اپنے تمام بھاری اور سنگین وزن کو حق اور حقیقت کے پلڑے میں قراردیا۔


رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

افسوس اور دکھ کے ساتھ ہم کو اطلاع ملی کہ پرہیزگار عالم مجاہد،حضرت آیت اللہ آقائ حاج شیخ محمد رضا مہدوی کنی رضوان اللہ علیہ نے دارفانی کو وداع کہہ کر اپنے دوستوں اور ارادتمندوں کو سوگ اور غم میں مبتلا کردیا ہے یہ بزرگ عالم دین انقلاب اسلامی کے صف اول کے مجاہدین ، مؤثر شخصیات ، اسلامی جمہوری نظام کے صمیمی دوستوں اور حضرت امام خمینی (رہ) کے سچے، غیور اور وفادار ساتھیوں میں سے تھے اور مرحوم نےانقلاب کے دوران ملک کے تمام اہم میدانوں میں اپنا شجاعانہ انداز اور واضح طور پر نقش و کردار ادا کیا۔ انقلابی کونسل کی رکنیت،  اس کے بعد اسلامی نظام کی تشکیل کے آغاز میں انقلابی کمیٹیوں کی تشکیل،سے لیکر وزارت داخلہ، وزارت عظمی کے عہدوں کو اسلامی جمہوریہ کے سخت ترین دور میں قبول کیا اسی طرح علم و دانش کے فروغ میں بھی نمایاں کام انجام دیا اور مؤمن و صالح جوانوں کی تعلیم و تربیت ، امام صادق (ع) یونیورسٹی کی تاسیس سے لیکر تہران کے امام جمعہ کے عہدوں پر فائز رہے اور سرانجام خبرگان کونسل کے عہدے پر فائز ہوئے۔ہر جگہ اور ہر وقت مرحوم نے ایک عالم دین، ایک سیاستداں اور ایک انقلابی کی حیثیت سے اپنے صریح مؤقف کو بیان کیا اور ہرگز ذاتی ، حزبی اور قبائلی جذبات کو اپنی وسیع سرگرمیوں پر اثر انداز نہیں ہونے دیا۔

 

اس بزرگ عالم دین نے اپنے بھاری اور سنگین وزن کو حالیہ برسوں کے تمام حوادث اور واقعات میں ہمیشہ حق اور حقیقت کے پلڑے میں قراردیا اور اسلامی انقلابی نظام کے دفاع میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا۔ ان کی پاک روح پر اللہ تعالی کی رحمت اور رضوان نازل ہو۔

 

میں ، مرحوم کے معزز خاندان اور ان کے عالیقدر بھائی ، ایرانی عوام ، علماء اور مرحوم کے تمام شاگردوں اور دوستوں کو دل کی گہرائی سے تعزیت اور تسلیت پیش کرتاہوں اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتا ہوں۔

 

سید علی خامنہ ای


21 اکتوبر 2014 ء
 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬