25 October 2014 - 16:52
News ID: 7408
فونت
ساقی میموریل سوسائٹی کے زیراہتمام؛
رسا نیوز ایجنسی – مولانا ساقی میموریل سوسائٹی نے سرگودہا پاکستان میں عظمت اہلبیت کانفرنس کا انعقاد کیا ۔
عظمت اہلبيت کانفرنس

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا ساقی میموریل سوسائٹی نے اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور مقام اہلبیت علیہ السلام کو اجاگر کرنے کی غرض سے سرگودہا پاکستان میں عظمت اہلبیت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء ، شخصیتوں اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔


اہلسنت اسکالر مولانا جاوید اکبر ساقی نے اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اسوقت پاکستان شدید مسائل کا شکار ہے، اتحاد و وحدت عصر حاضر کی ضرورت ہے ۔


انہوں نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت اور ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور کہا : حضرت امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں اپنی جان کا نذرانہ دے کر اسلام کو زندہ جاوید کر دیا۔


اس سنی عالم دین نے پاکستان کو سنگین مسائل سے روبرو جانا اور کہا: ہمیں دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے سمجھداری سے کام لینا ہوگا اور اختلافات بھلاتے ہوئے آپس میں اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬