31 December 2009 - 15:37
News ID: 742
فونت
عربستان میں قطیف کے خطیب جمعہ :
رسا نیوز ایجنسی ـ حجت الاسلام و المسلمین شیخ حسن صفار نے شیعوں کا دنیا میں قابل احترام و اعلی مقام منزلت کی تاکید کی ۔
حجت الاسلام و المسلمين شيخ حسن صفار

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام و المسلمین شیخ حسن صفار عربستان میں قطیف کے  خطیب جمعہ اس ملک کے مسجد کوثر میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی مجلس عزا میں تقریر کرتے ہوئے سعودیہ عربیہ میں ہو رہے تعصب کو محکوم کیا اور کہا : ابھی حالات یہاں تک پہونچ گئی ہے کہ اس ملک میں پائی جانے والی تعصب مذھبی کی تحقیق و تفتیش ہونی چاہیئے ۔

انہوں نے سعودیہ عرب کے اساسی قانون کو تعصب مذھبی سے خالی توصیف کیا ہے اور کہا : اساسی قانون کا آٹھواں بند ملک میں عدم تعصب مذھبی کی وضاحت کرتا ہے لیکن چند افراطی مسلک گروہ یہاں کے باشندوں کے ساتھ شدید مذھبی تعصب سے کام لیتے ہیں اور اساسی قانون کی مخالفت میں عمل کرتے ہیں ۔ 


شیخ حسن صفار نے اس گروہ کو قانون توڑنے والا بتایا اور کہا : سعودی عرب کے بادشاہ قومی گفتگو کا نعرہ لگاتے ہیں ان کو چاہیئے کہ جو لوگ ملک میں قانون توڑ رہے ہیں اور مذھبی تعصب پھیلانے میں مشغول ہیں ان پر کوئی اقدام کریں ۔

قطیف کے خطیب جمعہ نے شیعوں کو مذھبی تعصب کی قربانی سے تعبیر کیا اور اظہار خیال کیا : کچھ گروپوں نے میڈیا کی مدد سے شیعوں کو اس ملک سے عدم دوستی اور غیروں سے رابطہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے حالانکہ اس ملک کے بڑے ذمہ دار و سربراہ شیعوں کی اس ملک سے وفاداری کی تاکید کرتے ہیں ۔


انھوں نے افراطی گروہ کو کلی طور سے محکوم کیا اور کہا : شیعوں کے درمیان وہ لوگ بھی ہیں جو کہ دینی امور میں افراط و تفریط کرتے ہیں اور اس چیز کو قبولی ذمہ داری سے حل کرنا چاہیئے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬