06 November 2014 - 09:23
News ID: 7447
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے بیان کیا : یوم عاشور ہر دور کے انسان کو کردار حسینی کی سر بلندی اور کردار یزیدی کی پستی کی یاد دلاتا ہے ۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے 10محرم کے روز امام بارگا ہ کرنل مقبول میں منعقعدہ مجلس ومرکزی جلوس  میں شرکت سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیان کیا : یوم عاشور ہر دور کے انسان کو کردار حسینی کی سر بلندی اور کردار یزیدی کی پستی کی یاد دلاتا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : یوم عاشورہ کے موقعہ پر ہر باشعور شہری اور کلمہ گو مسلمان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ عزداری سید الشہدا کے پر امن اور باوقار انعقاد کے لیے اپنا قومی و مذہبی فریضہ سر انجام دے اور سماج دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنا دیں ۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا : شہداء کربلا کی لازوال قربانی کا مقصد معاشرے سے برائی کا خاتمہ اور نیکی کا فروغ ہے ، سید الشہدا نے اسی عظیم مقصد کی خاطر مدینہ سے ہجرت کر کے کربلا کے صحرا میں قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی اسی مقصد کو پایہ تکمیل تک پہچانے کے لیے عاشور کے بعد اسیران کربلا نے شام تک طویل سفر طے کر کے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

انہوں نے کہا : نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) نے میدان کربلا میں عاشورہ برپا کر کے حق و صداقت پر قائم رہتے ہوئے جابروں اور ظالموں سے نبرد آزما ہونے کا درس دیا ہے ہم سیرت و کردار حسین پر عمل پیرا ہو کر وقت کی باطل اور ظالم طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے اس موقع پر کہا : ہمیں پنجاب بھر کے مختلف حصوں سے شکایت موصول ہورہی ہیں کہ انتظامیہ بلا جواز مجالس اور جلوسوں میں رکاٹیں پیدا کررہی ہے جس پر ہم شدید احتجاج کرتے ہیں اور متنبہ کرتے ہیں کہ انتظامیہ غیر آئینی اقدام سے پر امن ماحول خراب نہ کریں اور بلا جواز لائسینسی و روایتی جلوسوں و مجالس کے بانیوں کو بے جا تنگ نہ کریں ۔

انہوں نے تاکید کی : عزاداری سید الشہداء کا منانا ہرشہری کا آئینی حق ہے اور یہ شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے اور ہم اس سلسلے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے ، ہماری جماعت اتحاد بین المسلمین کی داعی ہے اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی  نقوی نے ہمیشہ اتحاد اُمت لے لئے جدو جہد کی ہے، اس ملک میں کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے ایک تکفیری ٹولہ ہے جو اس ملک میں فتنہ پھیلا رہا ہے اور ملک میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے ۔

مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے وضاحت کی : ہم نے دہشتگردوں کے خلاف ہونے والے ضرب عضب کی مکمل حمایت کی ہے اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ ان دہشت گردوں کو بھی ضرب عضب کے نشانہ پر رکھا جائے ۔ اور دہشت گردی کے خلاف شروع کیا جانے وا لے آپریشن ضرب عضب کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬