06 November 2014 - 09:26
News ID: 7448
فونت
حجت الاسلام امین شہیدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا : جلوس عزا میں لاکھوں عزاداران کی شرکت نے خوف کے خیبر کو شکست فاش دے دی، پاکستان میں شیعہ سنی محب اہل بیت علیہ السلام ہیں ۔
حجت الاسلام امين شہيدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مرکزی جلوس عاشورہ راولپنڈی میں نماز ظہرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل حجت الاسلام محمد امین شہیدی نے کہا : جلوس عزا میں لاکھوں عزاداران کی شرکت نے خوف کے خیبر کو شکست فاش دے دی، پاکستان میں شیعہ سنی محب اہل بیت علیہ السلام ہیں ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ایک مخصوص دہشت گرد گروہ فرقہ واریت کی ترویج میں مصروف ہے، امام حسین (ع) اور کربلا کسی خاص مسلک کی میراث نہیں، عالم بشریت کے حریت پسندوں کے رہبر و رہنماء امام حسین (ع) ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے وضاحت کی : دہشت گردوں کو مجاہد بنا کر ریاست نے خود اپنے پیروں پر کلھاڑا مارا ہے، ریاست نے وہ ماحول خود پیدا کیا کہ فساد معاشرے کی جڑوں تک پہنچ گیا، ریاست پہلے نہیں اب کمزور ہوئی، ملک میں انتشار اور دہشت گردی پروان چڑھنے کی بنیادی وجہ سزا و جزا کے قانون پر عمل درآمد کا نہ ہونا ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : اقبال جرم کرنے والے خطرناک دہشت گرد بھی با عزت بری ہو جاتے ہیں اور بےگناہ طالب علم بھی بلاجواز پابند سلاسل ہوتے ہیں ۔

حجت الاسلام محمد امین شہیدی نے کہا : ملک بھر میں پرامن جلوس ہائے عزاء نے ثابت کر دیا کہ دہشت گرد مکتب تشیع نہیں بلکہ وہ تکفیری گروہ ہے جو اسلام، تشیع اور پاکستان کا مشترکہ دشمن ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬