06 November 2014 - 16:42
News ID: 7451
فونت
شیعہ مخالف چائنل کے آفس پر پابندی کی وجہ سے ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ سعودی عرب کے وزیر ثقافت و میڈیا کو شیعہ مخالف و فتنہ انگیز چائنل «وصال» پر پابندی لگانے کی وجہ سے معزول کر دیا گیا ۔
عبدالعزيز خوجہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر ثقافت و میڈیا عبدالعزیز خوجہ کو شیعہ مخالف و فتنہ انگیز چائنل «وصال» پر پابندی لگانے اور اس کے آفس کو بند کرنے کی وجہ سے سعودی عرب کے بادشاہ کی طرف سے معزول کر دیا گیا ۔

سعودی عرب کے بادشاہ عبدالله بن عبدالعزیز نے عبدالعزیز خوجہ کو سعودی عرب کے وزیر ثقافت و میڈیا کے وزارت سے عزل کر دیا اور ان کی جگہ وزیر حج بندر الحجار کو اس وزارت کے ساتھ وزارت ثقافت و میڈیا کے سربراہ کے عہدہ پر منصوب کیا ۔

عبدالعزیز خوجہ نے سعودی عرب کے احساء علاقہ میں شیعوں کے حسینیہ پر دہشت گردانہ حملہ جس میں آٹھ شیعہ جوان شہید ہوئے عکس العمل پیش کیا اور کہا : وزارت ثقافت و میڈیا ریڈیو ، ٹیلی ویزن ، اخبار اور انٹر نیٹ میڈیہ جو قومی اتحاد و قومی سلامتی اور ملک کے استحکام کو نقصان پہوچانے میں لگے ہیں ان سے مقابلہ کرنے کے لئے خاموشی اختیار نہیں کریں گے ۔

انہوں نے ریاض میں سٹرلائیٹ چائینل «وصال» جو شیعوں کی دشمنی کے لئے مشہور ہے پر پابندی لگانے کی تاکید کرتے ہوئے وضاحت کی : اس چائینل کا سعودی عرب میں کوئی جگہ نہیں ہے اور اس کی اشاعت اس ملک میں ممنوع ہے ۔ 

سعودی عرب کے سابق وزیر ثقافت و میڈیا نے وضاحت کی : وزارت سیکورٹی فورس اور لوگوں کے تعاون کے ساتھ فتنہ گروں سے پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کرنے کو تیار ہے ۔ دہشت گردی مذہب و دین نہیں رکھتا ہے اور دہشت گرد تمام ادیان و مذاہب اور بشریت کے دشمنوں میں سے ہیں ۔

قابل ذکر ہے وصال سٹرلائیٹ چائینل وہابیوں کا چائینل ہے کہ جو اپنے تمام پروگرام شیعوں کے خلاف تبلیغ سے مختص کیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران ، عراق ، شام اور حزب اللہ لبنان کو شدید طور سے اپنا نشانہ بنا رکھا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬