‫‫کیٹیگری‬ :
10 November 2014 - 14:41
News ID: 7462
فونت
مجمع مدرسین حوزہ علمیہ قم:
رسا نیوز ایجنسی - مجمع مدرسین حوزہ علمیہ قم نے مسجد الاقصی پر غاصب صھیونیوں کے بے رحمانہ حملہ اور ان کی وحشی گری کے پیش نظر بیانیہ دیتے ہوئے کہا: اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ فلسطین کی ھمہ گیر حمایت کے ذریعہ مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی کی حفاظت کا زمینہ فراھم کریں ۔
مجمع مدرسين حوزہ علميہ قم



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع مدرسین حوزہ علمیہ قم نے مسجدالاقصی پر غاصب صھیونیوں کے بے رحمانہ حملہ کی شدید مذمت کی اور اس سلسلہ میں اسلامی ممالک سے درخواست کی کہ فلسطین اور مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی کی حفاظت کریں ۔


اس بیانیہ کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :


بسم الله الرحمن الرحیم


مسجد الاقصی کے سلسلہ میں غاصب صھیونیت کا اقدام اور مسلمانوں کے قبلہ اول کے انھدام کی ناکام کوششوں نے عالم اسلام کے جزبات کو برانگیختہ و مجروح کردیا ہے ۔


صھیونیوں کی یہ کوشش آثار اسلامی کو مٹانے اور غزہ کی 50 روزه جنگ میں کھلی ہار کا تدارک ہے ۔


آج اسرائیل کی ظاھری طاقت کی قلعی کھل گئی اور اس کی کمزروری سبھی پر عیاں ہوگئی ہے ۔
ملت فلسطین کو بھی اپنا راستہ مل گیا اور انہوں نے بخوبی سمجھ لیا ہے کہ غاصب صھیونیوں کی نابودی کا تنھا راستہ استقامت و ان کے خلاف ایستادگی ہے ۔


اس لحاظ سے اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ فلسطین کی ھمہ گیر حمایت کے ذریعہ مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی کی حفاظت کا زمینہ فراھم کریں ۔


مجمع مدرسین حوزہ علمیہ قم، مسجد الاقصی اور وہاں کے نمازیوں پر غاصب صھیونیوں کے بے رحمانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی معاشرے سے اس کے مقابلہ اور عالم اسلام خصوصا مظلوم فلسطینوں کو ان کے مقابل قیام کی دعوت دیتی ہے ۔


و السلام علیکم و رحمه الله و برکاته


محمد یزدی


مجمع مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ   

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬