19 November 2014 - 16:31
News ID: 7496
فونت
رسا نیوز ایجنسی – نجف اشرف کے مشھور مرجع تقلید آیت الله بشیر نجفی کا لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دل کا آپریشن ہوا ، آپ کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔
آيت الله بشير نجفي آيت الله بشير نجفي و حجت الاسلام والمسلمين سيد حسن نصرالله


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے مشھور مرجع تقلید آیت الله بشیر نجفی جو گذشتہ روز معاینہ کی غرض سے لبنان کے دارالحکومت بیروت تشریف لے گئے تھے وہاں آپ کو حرکت قلب منظم کرنے کے لئے مشین فٹ کی گئی ۔


اس رپورٹ کے مطابق، بیروت کے ڈاکٹروں نے آپ کا مکمل معاینہ کرنے کے بعد حرکت قلب منظم کرنے کی مشین فٹ کرنے کی تشخیص دی تھی ۔


جبکہ کچھ عرصہ قبل ہی آپ کو حرکت قلب منظم کرنے کی مشین فٹ کی گئی تھی مگر اطراف میں موجود پریشر کی وجہ سے مشین متاثر ہوگئی تھی لھذا اسے بدلنا پڑا ۔


آیت الله بشیر نجفی کے فرزند حجت الاسلام شیخ علی نجفی نے اس سلسلہ میں کہا: خداوند متعال کی عنایتوں ، حضرت ولی عصر(عج) کے لطف و کرم اور آپ مومنین کی دعا سے یہ آپریش کامیاب رہا اور حرکت قلب منظم کرنے کی نئی مشین فٹ ہوگئی ہے ۔


انہوں نے اس مرجع تقلید کی حالت بہتر بتاتے ہوئے کہا کہ آپ مزید کچھ دنوں تک ڈاکٹروں کی زیر نظر رہیں گے ۔


دوسری جانب حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصرالله نے آیت الله بشیر نجفی کی عیادت کرتے ہوئے علاقے از جملہ عراق و لبنان کے مختلف مسائل و حالات پر گفتگو کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬