23 November 2014 - 20:54
News ID: 7507
فونت
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : پاکستان سمیت دنیا بھر میں شیعہ سنی وحدت سے ہی تکفیریت کو شکست دی جاسکتی ہے ۔
حجت الاسلام ناصر عباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے بھکر کے جمیل اسٹیڈیم میں پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا : پاکستان سمیت دنیا بھر میں شیعہ سنی وحدت سے ہی تکفیریت کو شکست دی جاسکتی ہے ۔

انہوں نے تاکید کی : ہم پاکستان میں مظلوموں کو طاقت ور بنائیں گے، تاکہ معاشرہ میں سیرت امام علی ابن ابی طالب (ع) کی حقیقی شکل سامنے آئے ۔ 29 نومبر کو ہونے والا ضمنی الیکشن انہی اصولوں کی بنیاد پر ہوگا، انشاءاللہ مظلوموں کی آواز بلند کرنے والوں کو کامیابی نصیب ہوگی ۔

ناصر عباس جعفری نے بیان کیا : غیر ملکی ایجنڈے پر ملک چلانے والوں کو شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا ۔ بھکر کے عوام اس الیکشن میں امام علی (ع) کے کیمپ میں کھڑے ہوں گے، اور یزیدی حکمران ٹولے کو رسوائی ملے گی۔

انہوں نے وضاحت کی : پاکستان بھر میں شیعہ، سنی عوام اپنے حقوق کیلئے متحد ہوچکے ہیں، نواز شریف کو عوامی دباو کے سامنے سر جھکانہ پڑے گا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬