24 November 2014 - 15:47
News ID: 7513
فونت
کردستان کے سنی عالم دین:
رسا نیوز ایجنسی - شهر موچش سنندج کے امام جمعہ ماموستا اقبال بہمنی نے «علماء اسلام کے نقطۂ نگاہ سے انتہا پسند اور تکفیری گروہوں» کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے حقیقی کافر یعنی صھیونیت کے مقابل مسلمانوں کو اتحاد و یکجتہی کی دعوت دی ۔
ماموستا اقبال بہمني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، کردستان کے سنی عالم دین ماموستا اقبال بہمنی نے گذشتہ روز «علماء اسلام کے نقطۂ نگاہ سے انتہا پسند اور تکفیری گروہوں» کانفرنس میں « تکفیری بحران سے نکلنے کیلئے عالم اسلام کا طریقہ کار » کے عنوان سے منعقد ہونے والے تخصصی کمیشن خطاب کرتے ہوئے کہا: مسلمان حقیقی کافر یعنی صھیونیت کے مقابل متحد ہوں ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دشمن مسلمانوں میں اختلاف کی آگ بھڑکا کر مسلمانوں کو فلسطین کے اہم سے مسئلہ سے غافل  رکھنا چاہتا ہے کہا: مسلمان اپنی پوری طاقت و توانائی کے ساتھ کفر کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ۔


کردستان کے سنی عالم دین نے کہا: ھرگز بزرگ عرفاء نے اپنے کلام میں کسی گروہ یا مذھب یا فرد کی تکفیر نہیں کی ہے ، اس بناء پر حوزات علمیہ میں عرفان پر خاص توجہ دینا ضروری ہے ۔


ماموستا اقبال بہمنی نے واضح طور پر کہا: افراط و تفریط مسلمانوں کو حقیقی کافر یعنی غاصب صھیونیت سے غافل ہونے کا سبب بنی ہے جبکہ ہمیں اپنی تمام توانائیاں ان کے خلاف صرف کرنی چاہئے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬