26 November 2014 - 13:28
News ID: 7521
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی:
رسا نیوز ایجنسی – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے عوام کو قربانی کا بکرا نہیں بننے دیگی بلکہ انہیں ان کا آئینی حق دلوا کر ہی دم لے گی کہا: خطے میں گلگت بلتستان کو ممتاز حیثیت حاصل ہے ۔
عارف حسين واحدي حجت الاسلام عارف واحدي پريس کانفرنس


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے گذشتہ روز گلگت بلتستان کے مختلف عمائدین کے وفود سے ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی امن و امان و سیاسی صورتحال پر مفصل گفتگو کی نیز عمائدین نے گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال اور انتخابات کے حوالے سے اسلامی تحریک کے جنرل سکریٹری کو حالات سے آگاہ کیا ۔


اسلامی تحریک پاکستان کے جنرل سکریٹری نے یہ کہتے ہوئے کہ گلگت بلتستان ملک کی شہ رگ اور جغرافیائی لحاظ سے یہ خطہ اپنی ممتاز حیثیت رکھتا ہے، یہاں کی عوام کو قربانی کا بکرا نہیں بننے دیں گے کہا: گلگت بلتستان کوآئینی حیثیت دلوائیں گے ، اسلامی تحریک پاکستان انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور انتخابات کا اعلان ہوتے ہی اپنا منشور پیش کردینگے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ پاکستان کے وزیرآعظم گلگت بلتستان سے متعلقہ پیکج کے اعلان سے قبل اسلامی تحریک پاکستان سے مشاورہ کریں کہا: گلگت بلتستان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ انہیں ملک کا پانچواں صوبہ بنا کر آئینی و قانونی حقوق فراہم کئے جائیں ۔


حجت الاسلام واحدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی تحریک پاکستان اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گی اور خطے کو ترقی یافتہ بنانے کے ساتھ ساتھ اسے اس کا آئینی حق بھی دلوائے گی کہا: محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے پیکج کے لئے گلگت کے دورے پر آرہے ہیں، اسلامی تحریک پاکستان اس علاقے کی بڑی سیاسی جماعت ہے نہایت مناسب ہوگا کہ اسلامی تحریک پاکستان سے مشاورت کے بعد اس پیکج کا اعلان کیا جائے۔


انہوں نے اسلامی تحریک کے گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات کے حوالے سے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا : انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی ہم اپنے منشور عوام کے سامنے پیش کریں گے اور ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں اور ہمارا منشور عوامی امنگوں کا ترجمان ہوگا ۔


حجت الاسلام واحدی نے مزید کہا: ہم یقین دلاتے ہیں کہ تمام اساتذہ کو مستقل کروانے کے لئے بھر پور کوششیں کی جائیں گی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬