04 December 2014 - 19:43
News ID: 7551
فونت
حجت الاسلام عبدالخالق اسدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقدہ عمائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا : وی آئی پی کلچر کیخلاف عوام اُٹھ کھڑے ہوں ملک چند خاندانوں کے ہاتھوں یرغمال ہے ۔
حجت الاسلام عبدالخالق اسدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقدہ عمائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا : وی آئی پی کلچر کیخلاف عوام اُٹھ کھڑے ہوں ملک چند خاندانوں کے ہاتھوں یرغمال ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : پاکستان کے حصول کا مقصد اسلامی تشخص کے احیاء کے لئے تھا اسلام کے نام پر فرنگی و استعماری نظام کو نافذ کیا جا رہا ہے، شدت پسندوں کو اسلامی اقدار کی پامالی کے لئے فری ہینڈ دے دیا ہے معاشرے سے برداشت اور مساوات کا خاتمہ موجودہ فرسودہ نظام کی وجہ سے ہے۔

حجت الاسلام اسدی نے کہا : جب تک اس غیر منصفانہ اور طبقاتی نظام کے خلاف عوام بیدار نہیں ہوتے، مظلوم اسی طرح پستے رہیں گے، لاہور میں نابینا افراد پر تشدد نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دیے ملک میں عملا جنگل کا قانون نافذ ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا : پنجاب میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کیلئے کالعدم تنظیموں سے پابندی اُٹھائی، داعش جیسی دہشت گرد تنظیم کے وجود سے انکار کرنے والوں کی لاہور سے اس دہشت گرد تنظیم کے اہم کمانڈر کی گرفتاری کے بعد آنکھیں کھل جانیں چاہئے، پنجاب میں داعش کی تشہری مہم اب بھی جاری ہے لیکن حکمران خاموش تماشائی بنے اپنی بادشاہت کا مزہ لے رہے ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬