‫‫کیٹیگری‬ :
10 December 2014 - 15:04
News ID: 7569
فونت
آیت ‌الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی – حضرت آیت‌ الله نوری همدانی نے صوبہ سمنان کے علماء و افاضل سے ملاقات میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی ایران، دنیا کی عظیم تبدیلی شمار کی جاتی ہے کہا: انقلاب اسلامی ایران نے مستضعفین جہان کو بیدار اور آمریت و سامراجیت کی نیندیں حرام کردی ہیں ۔
حضرت آيت ‌الله نوري‌ همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌الله حسین نوری همدانی نے اپنے صوبہ سمنان کے دوران سفر آج اس صوبہ کے علماء کرام اور طلاب و افاضل سے امامزاده یحیی(ع) کی بارگاہ میں ملاقات اور تقریر کی ۔


انہوں نے علم دین حاصل کرنے اور لوگوں کی ھدایت کو انبیاء و اولیاء الھی کا وظیفہ شمار کیا اور کہا:  عصر حاضر میں علماء کی اہم ذمہ داریاں کہ ان میں سے لوگوں کی خدمت اور ان کی ہدایت سب سے زیادہ اہم ہے  ۔


اس مرجع تقلید نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ علماء انقلاب اسلامی کے تمام میدانوں میں حاضر رہے ہیں کہا: علماء نہایت حساس دور سے گذر رہے ہیں ، ان حالات میں اسلام اور دینی اقداروں کا دفاع ضروری ہے ۔


حضرت آیت ‌الله نوری همدانی نے علماء اور دینی طلاب کے وظائف کو مقدس جانا اور کہا: دینی طالب علم ہونا اس قدر اہم ہے کہ رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران حضرت ایت اللہ سید علی خامنہ ای خود کو طالب علم ہونے پر فخر کرتے ہیں ۔


انہوں نے انقلاب اسلامی ایران کو دنیا کی عظیم تبدیلی شمار کیا اور کہا: انقلاب اسلامی ایران نے مستضعفین جہان کو بیدار اور آمریت و سامراجیت کی نیندیں حرام کردی ہیں ۔


واضح رہے کہ حضرت آیت ‌الله نوری‌ همدانی، منگل کی شام صوبہ سمنان کی مختلف طبقہ عوام ، علماء و افاضل اور مسئولین کے پرشکوہ استقبال سے اس صوبہ میں وارد ہوئے ۔

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬