‫‫کیٹیگری‬ :
14 December 2014 - 22:32
News ID: 7580
فونت
آیت ‌الله سلیمانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ ایران کے سیستان و بلوچستان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے اربعین حسینی میں پیدل سفر کو شیعوں کی قدرت کی علامت جانا ہے اور بیان کیا : مغربی میڈیہ نے وہی راستہ اپنایا ہے جو بنی عباس اور بنی امیہ نے اپنایا تھا ؛ حالانکہ یہ لوگ چاہے چھپائے یا اظہار کریں الہی نور اپنا جلوہ دکھائے گا ہی ۔
کربلاے معلي


ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں ولی فقیہ کے نمائندے آیت ‌الله عباس علی سلیمانی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفت و گو میں اس سال امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے کربلاے معلی میں اور حضرت سید الشهدا (ع) کے روضہ مبارک پر میلیونوں زائروں کی شرکت شیعوں کی قدرت نرم کی نشانی جانا ہے اور بیان کیا : یہ زئروں کا پیدل سفر حقیقت میں سامراجیت کے خلاف جنگ نرم تھا ۔

انہوں نے وضاحت کی : ہر سال اربعین کے موقع پر حضرت اباعبدالله الحسین (ع) کے چاہنے والے کثیر تعداد میں کربلا آتے ہیں لیکن اس سال یہ جمع غفیر پہلے سے بغیر کسی منصوبہ بندی و پروگرام کے کربلا میں جاضر ہوئے ۔

سیستان و بلوچستان میں میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے قلبی عقیدہ و ایمان کو اربعین کے موقع پر 20 ملین زائران امام حسین علیہ السلام کا کربلا میں حاضر ہونا دلیل جانا ہے اور بیان کیا : یہ سب زائر خود جوش صورت میں اپنے قلبی ایمان کی وجہ سے امام حسین علیہ السلام کا چہلم کرنے کربلا تشریف لے گئے تھے ۔

 انہوں نے وضاحت کی : کربلا کے عظیم الشان اجتماع کا پیغام یہ ہے کہ امام حسین علیہ السلام ایک بے نظیر تحریک کے پیدا ہونے کے مرکزی نکتہ ہیں اور کسی بھی طاقت میں اس کا مقابلہ کرنے کی قدرت نہیں ہے اور ہم لوگوں نے اس مسئلہ کو اس سال مشاہدہ کیا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬