17 December 2014 - 16:14
News ID: 7595
فونت
سانحہ پشاور کے خلاف ملتان میں؛
رسا نیوز ایجنسی – مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن پاکستان نے سانحہ پشاور کے خلاف ملتان پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا اور شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کیں ۔
مظاہرہ اور شہداء کي ياد ميں شمعيں روشن


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن پاکستان نے پشاور آرمی پبلک اسکول سانحہ کے خلاف ملتان پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا اور شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیں ۔


قاضی نادر حسین علوی نے پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور انہیں تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: دہشتگردوں کو کیا معلوم ایک ماں اپنے بچے کو کیسے پروان چڑھاتی ہے، حکومت اگر دہشت گردوں کے سرپرستوں کو حراست میں لے تو اس سانحے کی تہہ تک پہنچا جا سکتا ہے۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ پشاور میں اسکول پر حملہ علم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کی ذمہ دار پاکستان حکومت ہے جو کہ اُن دہشتگردوں کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں کہا : آج استعمار آنکھیں نہیں رکھتا یا بہرہ ہوگیا ہے آج کتنے بچوں کو شہید کیا گیا۔


محمد عباس صدیقی نے یہ کہتے ہوئے کہ سانحہ پشاور کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے کہا: پشاور میں ہونے والا سانحہ حالیہ تاریخ میں بچوں کا سب سے بڑا سانحہ اور المیہ ہے۔ آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ صرف وزیرستان میں آپریشن کی بجائے پورے ملک میں ان دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔


اُنہوں نے پورے ملک میں طالبان عناصر کے سرپرستوں کے خلاف کاروائی کی مطالبہ کیا اور کہا: اسلام آباد کی لال مسجد میں داعش کے حق میں ویڈیوز جاری کی جاتی ہیں لیکن بے غیرت حکومت اُنہیں لگام دینے کی بجائے انہیں تحفظ فراہم کر رہی ہے ۔


محمد عباس صدیقی نے مزید کہا : وزیرداخلہ کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں حملہ کرنے والے پاکستانی نہیں تھے بلکہ عربی اور انگریزی میں بات کر رہے تھے ۔


واضح رہے کہ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ملتان کے قائمقام جنرل سکریٹری محمد عباس صدیقی، قاضی نادرحسین علوی، ثقلین نقوی، آئی ایس او ملتان کے صدر قمر رضا، علی نقوی، دلاور زیدی، فخر نسیم سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ 


قابل ذکر ہے کہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے  کے نتیجے میں 133 سے زائد بچوں کی شہادت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری اور امامیہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں بھی اُن معصوم بچوں اور اُن کے لواحقین اظہار یکجہتی کے لئے مظاھرے کئے گئے اور ملتان پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬