18 December 2014 - 22:48
News ID: 7597
فونت
حجت الاسلام مقتدی صدر نے اعلان کیا ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ صدر تحریک کے سربراہ نے تاکید کی ہے کہ سامرا فوج بھیجنے کے لئے سرایا السلام تیار ہے تا کہ دہشت گردوں کے خطرہ سے اس شہر کی حفاظت کرے ۔
حجت الاسلام مقتدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر تحریک کے سربراہ حجت الاسلام مقتدی صدر نے اعلان کیا ہے کہ وہ عراقی فوج کے ساتھ مومنین کی فوج کو سامرا بھیجنے کے لئے تیار ہیں ۔

مقتدی صدر نے اعلان کیا ہے کہ ان کے افراد اس ملک کے جنوبی صوبہ میں دشمنوں سے مقابلہ کے لئے فوج میں شامل ہونے اور پلیس کے ساتھ تعاون کے لئے اور ساتھ ہی حکومت کی خفیہ ایجنسی کی بھی مدد کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں ۔

انہوں نے اظہار کیا : ہم لوگ کسی بھی طرح سے قابضوں کی حمایت نہیں کرے نگے یہ کہ قابضین ابھی فوجی و ہوائی مشورہ کے بہانہ اس ملک میں موجود ہیں اس لئے ہم تیار ہیں کہ حکومت کے تعاون اور مومنوں کی فوج جن کے دل میں عراق کی محبت پائی جاتی ہے اور جو اپنے ملک کے راہ میں جان دینے کو تیار ہیں ملک کے فوج میں شامل ہوں تا کہ مقدس شہر سامرا کو حالیہ خطرے سے مقابلہ کیا جائے ۔

مقتدی صدر نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے خفیہ ایجنسی کے کردار کی اہمیت کی تاکید کرتے ہوئے حکومت کی خفیہ ایجنسی کے ساتھ اس فن کے ماہروں کے ذریعہ تعاون کرنے کی تیار کا اعلان کیا اور دشمنوں سے مقابلہ میں کامیابی کے لئے صرف فوجی کاروائی کو کافی نہیں جانا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬