01 August 2009 - 14:23
News ID: 76
فونت
پیدل خانہ کعبہ کی زیارت :
رسا نیوزایجنسی : قزاقستان کے مسلمانوں کا ایک گروہ جو ۳۵ افراد پر مشتمل ہے پیدل مکہ و مدینہ منورہ جانے کے لئے آمادہ ہیں۔
۳۵ قزاقستان کے  مسلمان پیدل خانہ کعبہ کی زیارت کے لئے آمادہ سفر ہیں

 

تبریز میں رسا نیوز ایجنسی کے نامھ نگار کے مطابق قزاقستان کے لوگوں کا ایک گروپ پیدل خانھ خدا کی زیارت کے لئے جا رہے ہیں ۔


ان ۳۵ لوگوں کا گروپ گذشتہ روز تبریز میں جو ان کے مکھ معظمھ تشریف لے جانے کے راستے میں پڑتاہے وہاں مشرقی آذر بائجان کے ثقافتی امور کے سیر و تفریح کے محکمھ کے ڈائریکٹر سے ملاقات میں اس معنوی سفر کے مقصد اور ھدف کی تشریح کی ۔


ایران میں قزاقستان کے بڑے قونصل خانے بیک جان نے اپنی تقریر میں بیان کیا کھ اس شھر میں جو تاریخی سڑک اور اپنے دل میں ابریشمرکھے ہے اس میں قدم رکھنا سب کے لئے فخر کا مقام ہے میں تبریزکے لوگوں کی مھمان نوازی اور اس سفر کے دوران ان کا بے حد مدد کرنا ان تمام چیزوں کا شکریھ ادا کرتا ہوں ۔


انھوں نے حج کے سفر کو عبادی سفر کہا اور فرمایا : یہ گروپ زیادہ ثواب اور برکت کے لئے اپنے اس سفر حج کو پیدل انجامدینے کا قصد کیاہے ۔ بیک جان ایک بوڑھا شخص " سید قاضی " جن کی عمر ۸۱ سال ہے ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کھ ان کا یہ پیدل حج پر جانے کادوسرا موقع ہے انھوں نے کھا یہ بزرگ اور ضعیف شخصبہت ہی پائیدار عزم اور مستحکم ایمان کے ساتھ اپنے قدم کو آگے بڑھا رہے ہیں تاکھ وحی کے نزول کی سر زمین پر پہنچ جائیں ۔


مشرقی آذر بائیجان کے ثقافتی امور سیر و تفریح کے محکمھ کے ڈائریکٹر سھراب محمدی نے اپنے تقریر میںدونوں ملک کے درمیان ثقافتی اور سیر و تفریح کے مبادلہ میں ترقی اور توسیع کی ضرورت کی تاکید کی ہے ۔


انھوں نے اس طرف اشارہ کیا کھ ایران اور قزاقستان کی ثقافت اور دین کے مشترک ہونے کی وجہ سے اچھے بیشتر اور مفید تر روابط برقرار ہونے کے امکان کو بیان کیا ہے انھوں نے مزید کھا : ان دو ملک کا راستھ ابریشم سڑک پر ہونا ان دو ملک کے تاریخی رابطے کو بیان کرتی ہیں۔

 قابل ذکر ہے کہ قزاقستان کے اس ۳۵ لوگوں کا گروپ ایران کے شمالی صوبوں سے ہوتے ہوئے مشرقی آذر بائیجان کا سفر انجام دیا اور اسی طرح ایران سے باھر ہوتے ہوئے اپنے سفر کو نزول وحی کی زمین تک پہنچنے کے لئے پیدل ہی جائیں گے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬