‫‫کیٹیگری‬ :
03 January 2015 - 14:52
News ID: 7640
فونت
حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی:
رسا نیوز ایجنسی – ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ سن 1388 ھجری قمری کے فتنہ پرور افراد خبرگان کونسل اور پارلیمنٹ میں گھسنے کی کوشش میں ہیں کہا: افسوس یہ لوگ اپنے مقاصد کی تکمیل میں ان امکانات سے استفادہ کررہے ہیں جن پر ان کا حق نہیں ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمين کاظم صديقي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں مصلائے تہران میں منعقد ہوئی کہا: 9 دی سن 1388 ھجری قمری (بمطابق 30 دسمبر 2009 عیسوی) کے واقعے نے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ۔


انہوں نے اس دن کی سالگرد کے پروگرام میں شرکت کرنے والوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ایک بار پھر عوام نے فتنہ پرور افراد کو متنبہ کردیا اور فتنہ کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کی تاکید کردی کی ہے ۔


تہران کے امام جمعہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ابھی تک فتنہ کی جڑین سبز ہیں کہا: فتنہ کے حامی موقع کے منتظر ہیں تاکہ اپنی خرافاتی افکار و نظریات کو جامہ عمل پہنا سکیں ۔


انہوں نے فتنہ پرور افراد کو حکومتی مناصب تک پہونچنے کی بہ نسبت عوام کو متوجہ کراتے ہوئے کہا: بعض فتنہ پرور، حکومت میں اپنی واپسی کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں اور افسوس ملک کی بعض یونیورسٹیز بھی ان کی تبلیغات میں مصروف ہیں ۔


حجت ‌الاسلام والمسلمین صدیقی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ سن 1388 ھجری قمری کے فتنہ پرور افراد خبرگان کونسل اور پارلیمنٹ میں گھسنے کی کوشش میں ہیں کہا: افسوس یہ لوگ اپنے مقاصد کی تکمیل ان امکانات سے استفادہ کررہے ہیں جن پر ان کا حق نہیں ہے تاکہ خبرگان کونسل اور پارلیمنٹ میں گھس کر نظام اسلامی کو متزلزل کرسکیں مگر ہمارا انہیں جواب یہ ہے کہ آپ کتنی بار رھبر معظم اور انقلاب اسلامی کی غیبی امداد کا تجربہ کریں گے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ فتنہ پرور افراد توبہ کر کے نظام  اسلامی کی آغوش میں پلیٹ آئیں کہا: افسوس آج بھی بعض فتنہ پرور افراد آزاد ہیں اور میڈیا کے ذریعہ اپنے ناحق اور غیر قانونی موقف کے دفاع میں مشغول ہیں ۔


تہران کے خطیب جمعہ نے محمد رسول اللہ (ص) فوجی مشقوں کے انعقاد میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا : ان بھرپور مشقوں میں دشمن شکن طاقت و شکوہ کا مظاہرہ کیا گیا اور پڑوسی ممالک کو بھی یہ پیغام پہنچ گیا کہ اس حد تک اغیار کے دامن میں پناہ نہ لیں، علاقے میں کافی طاقت موجود ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی مذموم حرکت کو اس کے نطفے ہی میں فنا کرنے کی توانائی رکھتا ہے ۔


حجت الاسلام صدیقی نے نماز اجلاس کے انعقاد کے سلسلے میں کہا : نماز اجلاس ایک مبارک واقعہ ہے جو تیئس سال سے جاری ہے اور اس سلسلے میں رہبرانقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ سید علی خامنہ ای کا پیغام کارآمد ہے ۔


انہوں نے بحرین کی جمعیت الوفاق کے جنرل سکریٹری شیخ علی سلمان کی گرفتاری کو غیرقانونی اور غیراخلاقی عمل قرار دیا ہے اور کہا: یہ نہیں کہا جاسکتا کہ بحرین میں سنی اقلیت، شیعوں کے مد مقابل ہے کیونکہ یہ لوگ نہ شیعہ ہیں اور نہ سنی؛ بلکہ یہ امریکی ایجنٹ ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ اپنے اس رویے اور مسجدوں کوشہید کر کے عوامی انقلاب کو روکا جاسکتا ہے ۔


تہران کے خطیب جمعہ نے شیخ علی سلمان کی رہائی کے سلسلے میں آل خلیفہ حکومت کے حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا : گذشتہ چار برسوں سے طرح طرح کے دباؤ کے باوجود اس حکومت کو عوامی عزم کے سامنے کچہ حاصل نہیں ہوا ہے ۔


انہوں نے شیخ علی سلمان کی آزادی کے حوالہ سے حضرت آیت‌الله سیستانی کے پیغام کی جانب اشارہ کیا اور کہا: 4 سال تک بحرینی عوام کو کچلا گیا مگر آل خلیفہ کو کامیابی نہ ملک سکی ، ہم انہیں متنبہ کر رہیں کہ وہ علاقہ میں رضا شاہ پہلوی، حسنی مبارک، صدام حسین اور دیگر ڈیکٹیٹرز کہ سیرت کو نہ اپنائیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬