05 January 2015 - 15:38
News ID: 7654
فونت
رسا نیوز ایجنسی - بحرینی عدلیہ کی جانب سے جمعیت اسلامی الوفاق کے جنرل سکریٹری شیخ علی سلمان پر مزید نئے الزامات لگائے گئے ہیں ۔
حجت الاسلام شيخ علي سلمان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت اسلامی الوفاق کے جنرل سکریٹری کے وکیل نے گذشتہ روز شیخ علی سلمان کو تفتیش کے بعد بحرینی عدلیہ کی جانب سے ان پر نئے الزامات عائد کئے جانے کی خبردی ۔


انھوں نے عدالت کی جانب سے شیخ علی سلمان کی گرفتاری کی مدت میں مزید توسیع کئے جانے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا: بحرین کے اٹارنی جنرل نائف محمود نے شیخ علی سلمان پر طاقت کے استعمال کے ذریعے تبدیلی حکومت کی ترغیب ، وزارت داخلہ کی علانیہ توہین میں غیر قانونی طریقہ کا استعمال اور دھمکیاں دینے کے الزامات عائد کئے ہیں ۔ 


شیخ علی سلمان کے وکیل نے مزید کہا: در عین حال ان پر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کردیا گیا ہے ۔


واضح رہے کہ بحرین پولیس نے گزشتہ ہفتے اتوار کے دن جمعیت اسلامی الوفاق کے جنرل سکریٹری شیخ علی سلمان کو بے بنیاد الزامات کے بہانہ گرفتار کر لیا تھا۔


بحرین میں چودہ فروری سنہ دو ہزار گیارہ کو عوامی تحریک شروع ہونے کے بعد تقریبا ہر روز حکومت مخالف مظاہرے ہوتے رہے ہیں ۔ بحرینی عوام آل خلیفہ کی حکومت کی برطرفی کے خواہاں ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬