‫‫کیٹیگری‬ :
08 January 2015 - 22:45
News ID: 7668
فونت
آیت ‌الله مکارم شیرازی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله مکارم شیرازی نے کہا : حوزات علمیہ جتنا زیادہ قرآن کی شناخت پر قائم رہے گا اسی کے مطابق اس کے برکات میں اضافہ ہونگے ، ہم لوگوں کی بنیادی قانون قرآن کریم ہے اس کو فراموش نہیں کرنا چاہیئے ، فقہ و اصول اپنی جگہ پر اور قرآن بھی اپنے خاص مقام پر ہے ۔
حضرت آيت ‌الله مکارم شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‌الله ناصر مکارم شیرازی مرجع تقلید نے کتاب «  تفسیر نمونه میں خواتین » کی رسم الاجرا تقریب میں نبی اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی پر برکت ولادت با سعادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے بیان کیا : جن تمام مجالس و محافل میں قرآنی مطالب پیش کئے جاتے ہیں وہاں ایک خاص نورانیت پائی جاتی ہے کہ جو انسان کے روحاینیت و امید اور نشاط کا سبب ہوتا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : قرآن مجید اس نظریہ کے مطابق معجزہ ہے ، بعض لوگوں کا خیال ہے کہ قرآن کریم کی صرف فصاحت اور بلاغت اس کے معجزہ ہونے کو بیان کر رہا ہے لیکن آہستہ آہستہ قرآن کریم کا معجزہ حالیہ سائنسی علوم ، تاریخ اور اختلاف کے بغیر بھی مشخص ہوا ۔

مرجع تقلید نے قرآن کریم کے اعجاز میں سے ایک اس کی جامعیت جانا ہے اور بیان کیا : قرآن کریم میں شخص کے تمام زندگی کے مسائل کے راہ حل بیان کئے گئے ہیں ؛ قرآن کریم نے زندگی کے تمام مسائل کو بیان کیا ہے کہ جس کی جمع بندی و فصل بندی کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : قرآن کریم میں کسی بھی چیز کی کمی نہیں ہے لیکن جب مطالب مختلف آیات میں بیان ہو چکے ہیں تو فرد اس جامعیت میں زیادہ قابل توجہ نہیں ہوتا ہے حالانکہ جب موضوعی صورت میں طبقہ بندی حالت میں بیان ہوتا ہے  تو فرد محتوا اور قرآن کی جامعیت میں رہتا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬