13 January 2015 - 13:16
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 7684
فونت
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے لاہور میں عمائدین اور کارکنان سے خطاب میں کرتے ہوئے کہا : بزدل دہشتگردوں نے آج پھر ریاست پر وار کیا ہے، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ۔
حجت الاسلام ناصر عباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے لاہور میں عمائدین اور کارکنان سے خطاب میں کرتے ہوئے کہا : بزدل دہشتگردوں نے آج پھر ریاست پر وار کیا ہے، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : لورالائی کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، آپریشن ضرب عضب کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے دہشت گردوں کی سیاسی، معاشی طاقت اور مذہبی جنونیت کو ختم کرنا ہوگا، سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر جہاں ہمیں فخر ہے، وہاں ہر پاکستانی کا دل رنجیدہ ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے لورالائی میں سکیورٹی فورسز پر طالبان درندوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا : پاکستان میں دیرپا امن اور ملکی سلامتی و استحکام کے لئے طالبان اور طالبان مائنڈ سیٹ کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے، وزیرستان کے طالبان سے زیادہ ملک کو پارلیمنٹ میں بیٹھے طالبان مائنڈ سیٹ سے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا : ہم بارہا اعلان کرتے رہے کہ طالبان اور ان کے حامی پاکستان کو ایک دلدل کی طرف دھکیل رہے ہیں لیکن افسوس ریاستی اداروں اور حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگی، آج حکمران اعتراف جرم کر رہے ہیں کہ ہم نے ان شیطانوں سے مذاکرات کی بڑی غلطی کی، دراصل مذاکرات کا بہانہ بنا کر پاکستانیوں کا قتل عام کیا گیا اور اس سازش میں طالبان مائنڈ سیٹ کا بڑا کردار ہے۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : آج ہمارے وزیر داخلہ تذبذب کا شکار ہیں، دس فیصد دہشت گرد مدارس کا اعتراف قوم کے سامنے کرنے کے باوجود انہی مدارس کو یقین دہانی کروا رہے ہیں کہ ہم آپ کے خلاف کوئی آپریشن نہیں کر رہے، پاکستان کو دہشت گردی اور مٹھی بھر دہشت گرد گروہ سے نجات دلانے کے لئے نڈر قیادت کی ضرورت ہے، ہمارے حکمران دہشت گردوں کے سیاسی اتحادیوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں اور ان حکمرانوں کی قیادت میں دہشت گردوں کو شکست دینا ممکن نظر نہیں آرہا۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬