19 January 2015 - 17:20
News ID: 7705
فونت
ملی یکجہتی کونسل پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی - ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی قائدین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا: مغربی دنیا کے قائدین تصادم کی راہ اختیار کرنے سے گریز کریں ۔
ملي يکجہتي کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی قائدین حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی، ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر،  لیاقت بلوچ اور ثاقب اکبر نے اپنے مشترکہ بیان میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت کی۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا: توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے ۔


قائدین اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آزادی اظہار و بیان کے نام پر کسی کے مقدسات کی توہین نہیں کی جاسکتی کہا: آزادی اظہار و بیان کے نام پر جو تصادم پیدا کیا جارہا ہے وہ انسانی اخلاق اور اقدار کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے چارٹر کے بھی خلاف ہے۔


انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ سرور کائنات حضرت محمد مصطفی(ص) کا نام لے کر خاکوں کی اشاعت نے مسلم دنیا کے ڈیڑھ ارب سے زیادہ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے کہا: عالمی سطح کے بعض سیاسی قائدین اس انسانی اقدار کی پامالی پر صدائے احتجاج بلند کرنے کے بجائے آویزش اور تصادم کی راہ اختیار کرتے ہوئے اس کی حمایت کررہے ہیں ۔


ملی یکجہتی کونسل  کے قائدین نے علماء و خطباء سے عشق مصطفی(ص) کے پیغام کو عام کریں اور پر امن احتجاج کے ذریعے اس توہین کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا: او آئی سی اس سلسلے میں مثبت کردار ادا کرے اور ایک اجلاس بلا کر دنیا کے سامنے اپنا موقف بیان کرے نیز اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کرے ۔


انہوں نے مزید کہا : مغربی دنیا کے قائدین کو تصادم کی راہ اختیار کرنے سے گریز کرنا چاہئے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬