29 January 2015 - 18:29
News ID: 7742
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ اسلامی تحریک پاکستان کی مرکزی سیاسی سیل کا اہم اجلاس مرکزی سینئر نائب صدر اسلامی تحریک پاکستان و سربراہ سیاسی سیل کی سربراہی میں راولپنڈی میں منعقد ہوا ،جس میں پنجاب ،سندھ ،خیبر پختونخواہ ،آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے سیاسی سیل کے ممبران نے شرکت کی۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کی مرکزی سیاسی سیل کا اہم اجلاس مرکزی سینئر نائب صدر اسلامی تحریک پاکستان و سربراہ سیاسی سیل سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں راولپنڈی میں منعقد ہوا ،جس میں پنجاب ،سندھ ،خیبر پختونخواہ ،آزاد کشمیر ،گلگت  بلتستان سمیت ملک بھر سے سیاسی سیل کے ممبران نے شرکت کی۔
 

اس اجلاس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے خصوصی شرکت کی ، اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلاً غور غوص کے بعد اہم فیصلے کئے گئے ۔اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کی حمایت سمیت ضرب عضب، 21ویں ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کو دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے نیک شگون قرار دیا ۔

اجلاس میں گلگت  بلتستان کے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی غور غوص کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا : گلگت  بلتستان کے الیکشن میں اسلامی تحریک پاکستان کے پلیٹ فارم سے بھر پور انداز میں حصہ لیا جائے گا ۔ اجلاس میں گلگت  بلتستان کا سیاسیی سیل تشکیل دے دیا گیا اور مرکزی جنرل سیکرٹری حجت الاسلام عار ف حسین واحدی کی سربراہی میں سیاسی پارلیمانی بورڈ کابھی اعلان کیا گیا جو انتخابات کے عمل کو بھر پور طریقے سے آگے بڑھائے گا ۔ گلگت بلتستان انتخابات میں حصہ لینے والے افراد کی درخواستیں وصول کرکے اُمیدواروں کو فائنل کیا جائے گا۔

اجلاس میں گلگت  بلتستان کے انتخابات کے منشور بنانے کے لئے حجت الاسلام شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، منشور کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا علاوہ ازیں کسی بھی سیاسی پارٹی سے الحاق کی باتیں قبل از وقت ہیں۔ بعض گروہ کی جانب سے گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے سوشل میڈیا یا پرنٹ میڈیا پر حقائق کے بر عکس قومی ملی سیاسی و مذہبی جماعت پرکسی دوسری سیاسی پارٹی سے الحاق کی جھوٹی خبریں شائع کی جارہی ہیں جس کی ہم سخت الفاظ میں تردید کرتے ہیں۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا مثبت و سیاسیی قوتوں کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔ گلگت  بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں منشور کے بنیادی نکات میں گلگت  بلتستان کو پانچواں صوبہ بنوانا ، آئینی حقوق دلاوانا ، قومی اسمبلی اور سینٹ میں  گلگت  بلتستان کے لوگوں کو نمائندگی دلوانا ، خطہ کی محرومی کے خاتمہ کیلئے اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جدوجہد کرنا ،علاقے میں امن اومان اور اتحاد بین المسلمین کی فضا کو عام کرنا منشور کا حصّہ ہوگا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬