31 January 2015 - 15:52
News ID: 7746
فونت
حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصراللہ:
رسا نیوز ایجنسی - حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری نے لبنان کے علاقہ ضاحیہ میں جمعے کی شام شہدائے قنیطرہ کے سلسلہ میں ہونے والے پیروگرام میں کہا: حزب اللہ کی کامیابیوں کا دور شروع ہوگیا ۔
حجت الاسلام و المسلمين سيد حسن نصراللہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصراللہ نے لبنان کے علاقہ ضاحیہ میں جمعے کی شام شہدائے قنیطرہ کے سلسلہ میں ہونے والے پیروگرام میں کہا: حساس مواقع پر عرب ملکوں اور عرب لیگ کی خاموشی اسرائیل کیلئے نفع بخش ہے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ تحریک مزاحمت پے درپے حاصل ہونے والی کامیابیوں کے اپنے دور کے قریب پہنچ گئی ہے کہا: دوستوں کیلئے شبعا میں تحریک مزاحمت کی کاروائی کا پیغام یہ ہے کہ وہ حزب اللہ پر مکمل اعتماد کریں ۔


حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصراللہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حزب اللہ کی جانب سے غاصب صیہونی فوجیوں کے حملے میں قنیطرہ میں شہید ہونے والوں کے ناموں کا صرف آدھے گھنٹے کے اندر کئے جانے والے اعلان کو اس غاصب حکومت کیلئے حیرت انگیز قرار دیا اور کہا : قنیطرہ میں اس جارحیت کا مقصد، حزب اللہ کو درہم برہم کرنا تھا مگر حزب اللہ نے فوری طور پر شہید ہونے والوں کے ناموں کا اعلان کرکے صیہونی حکومت کی اس سازش کو ناکام بنادیا ۔


انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ شام میں سرگرم دہشت گردگروہ جبہۃ النصرہ، القاعدہ ہی کی ایک شاخ ہے کہا: جبۃ النصرہ کی جڑیں، شام کے مقبوضہ علاقے "جولان" میں پھیلی ہوئی ہیں مگر غاصب صیہونی حکام کو اس علاقے میں اس گروہ کی موجودگی پر کوئی تشویش نہیں ہے ۔ 


حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت ہوائی حملے کر کے جبۃ النصرہ کی مدد کرنے کے علاوہ اس گروہ سے وابستہ زخمیوں کا اپنے اسپتالوں میں علاج بھی کررہی ہے کہا: اسرائیل، حساس مواقع پر عرب ملکوں اور عرب لیگ کی جانب سے اختیار کی جانے والی خاموشی سے بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬