‫‫کیٹیگری‬ :
01 February 2015 - 23:48
News ID: 7754
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ امریکا ، صہیونی حکومت اور دوسرے ان کے ساتھییوں کی تمننا ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کیا جائے بیان کیا : شیعہ اور اہل سنت کے درمیان اتحاد کی حفاظت ہی داعشیوں و بوکو حارمیوں کی سازش سے مقابلہ کے لئے بہت اہم ہے ۔
آيت الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے آج ظہر کے وقت دوسرے شہر سے آئے طالب علموں سے ملاقات میں اس تاکید کے ساتھ کہ اہل سنت اور شیعوں کے ساتھ اتحاد کو قوی کرنے کی ضرورت ہے اظہار کیا : یہ اہل بیت (ع) کی شیعوں کے لئے اہم ترین حکم میں سے ہے اور ہمیشہ بیان فرمایا کرتے تھے کہ ان کی مسجد میں جاو اور ان کے ساتھ نماز پڑھو ۔

انہوں نے وضاحت کی : اگر مسلمان ایک دوسرے کے جان کے پیاسے ہو جائیں ، تو یہ دشمن کے فائدہ میں رہے گا اور وہ اس سے غلط فائدہ اٹھائے نگے ؛ امریکا ، صہیونی حکومت ، برطانیہ ، فرانس اور ان کے نوکر و غلام جن میں سعودی عرب اور قطر چاہتے ہیں کہ ہم لوگ آپس میں ہمیشہ اختلاف رکھے رہے ؛ ہمارے بزرگ علماء پہلے اہل سن کے ساتھ ایک مدرسہ میں تعلیم حاصل کیا کرتے تھے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ داعیشیوں اور بوکو حرامیوں کی سازش سے مقابلہ کے لئے شیعہ اور اہل سنت کے درمیان اتحاد کی بقا بہت ضروری ہے بیان کیا : دشمن کی ناپاک سازش کے سامنے بیدار ، آگاہ تربیت کی جائے تا کہ اپنے زمانہ کے با خبر عالموں میں سے ہوں ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے اپنی تقریر کے دوسرے حصہ میں طالب علموں کی خدمت میں علمی و معنوی ترقی کی نصیحت کی ہے اور بیان کیا : نیک اخلاق دینی مبلغین کی اہم دولت ہے ؛ آپ لوگوں کے اچھے اخلاق لوگوں کو آپ کی طرف کھچنے کا سبب ہوتی ہے ، قرآن مجید پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے خطاب ہو کر فرماتا ہے کہ اگر غصہ ور و سخت مزاج کے ہوتے تو تمہارے پاس لوگوں کا اس طرح جم غفیر نہ لگا ہوتا ۔

انہوں نے تہجد ، نماز شب اور گناہوں کے ترک کرنے کو طلبہ کے راہ کے اہم ضرورت بتایا ہے اور کہا : گناہ سبب ہوتا ہے کہ انسان نماز شب اور حضرت حق کے ساتھ راز و نیاز سے محروم ہو جائے ؛ اگر طالب علم نماز شب اور تہجد والا نہ ہو تو کسی مقام تک نہیں پہوچ سکتا ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہیور استاد نے اس تاکید کے ساتھ کہ طالب علموں کو چاہیئے کہ روز بہ روز امام زمانہ (عج) سے رابطہ کو مضبوط کرے بیان کیا : گناہ کو ترک کرنا چاہیئے تا کہ امام زمانہ (عج) کی سنخیت پیدا کر سکوں ؛ صرف تقوا و پرہیزگاری کا لحاظ امام سے تقرب کا راستہ ہموار کر سکتا ہے ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬