‫‫کیٹیگری‬ :
04 February 2015 - 07:53
News ID: 7765
فونت
حوزہ علمیہ قم کے جامعہ مدرسین نے ایک بیانیہ میں :
رسا نیوز ایجنسی ـ حوزہ علمیہ قم کے جامعہ مدرسین نے ایک بیانیہ جاری کر کے پاکستان میں تکفیریوں کے ذریعہ مظلوم شیعوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور بیان کیا : اس خون خوار جرائم سے جو بات واضح ہے وہ یہ ہے کہ اسلام کے کھلے اور پوشیدہ دشمن خاص کر امریکا اور صہیونی حکومت اور علاقے میں اس کے معاونین کی وہابی دہشت گردی اور ان کی کٹر عقیدہ کی حمایت ہے تا کہ عالم اسلام میں انتہا پسندی اور دہشت گردی بڑھے ۔
حوزہ علميہ قم کے جامعہ مدرسين


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے جامعہ مدرسین نے پاکستان میں بعض شیعہ نمازیوں کی شہادت اور شام ملک میں لبنانی زائروں کی شہادت کے سلسلہ میں ایک بیانیہ جاری کیا ہے اور پاکستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے شیعہ اور وہاں کے شہریوں کو سلامتی مہیہ کرانے کی اپنی قانونی ذمہ داری پر عمل کرتے ہوئے اس خونی جرائم کو انجام دینے والوں کو سزا دے ۔

حوزہ علمیہ قم کے جامعہ مدرسین کے بیانیہ کا متن آیت الله محمد یزدی کے دستخط کے ساتھ جو رسا نیوز ایجنسی کو موصول ہوا مندرجہ ذیل ہے :

بسم الله الرحمن الرحیم


«وَ سَیَعْلَمُ الَّذِینَ ظَلَمُوا أَیَّ مُنقَلَبٍ یَنقَلِبُونَ»
 

«اور جن لوگوں نے ظلم و ستم کی ہے بہت ہی جلد جان جائے نگے کہ وہ کس سزا اور عذاب کی طرف پلٹائے جا ئینگے » (شعرا - 227)

عالم اسلام کے قسم کھائے ہوئے دشمن اپنی گندی خواہش کے حصول کے لئے اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی غرض سے خطرناک منصوبے کو انجام دیا ہے ، پاکستان کے صوبہ سند کے ایک شیعہ مسجد میں جند اللہ نامی دہشت گرد گروہ نے نمازیوں کو بے رحمی سے قتل کیا ہے اور اسی طرح حال ہی میں شام کے دمشق میں لبنان کے زائروں کے بس میں تکفیریوں نے بم دھماکہ انجام دیا جو اس گندے منصوبہ کا نمونہ ہے ۔ 

اس قتل و غارت گری جرائم میں جو بات واضح ہے وہ یہ ہے کہ اسلام کے کھلے اور پوشیدہ دشمن خاص کر امریکا اور صہیونی حکومت اور علاقے میں اس کے معاونین کی وہابی دہشت گردی اور ان کی کٹر عقیدہ کی حمایت ہے تا کہ عالم اسلام میں انتہا پسندی اور دہشت گردی بڑھے جس کے ذریعہ اسلامی مزاحمت محاذ کی مسلسل کامیابی کا بدلہ لیتے ہوئے مسلمانوں کی سیاسی و اقتصادی شریانوں کو اپنے قبضہ میں کر سکے ۔

حوزہ علمیہ قم کے جامعہ مدرسین نے اس درد ناک جرائم کہ جس میں پاکستان کے دسیوں مومنوں اور لبنان کے زائروں کی شہادت ہوئی ہے اسلامی امت اور پاکستان و لبنان کے عزیز قوم کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے اس حادثہ میں ہوئے شہیدوں کے لئے خدا کی وسیع رحمت اور ان کے خانوادہ اور اعزہ و اقارب کے لئے خداوند عالم سے صبر کا طالب اور مزید اس دہشت گردانہ حادثہ میں ملوس تمام مجرموں کی گرفتاری اور ان کو اس کی سزا دینے اور علاقہ میں خاص کر پاکستان میں پوری طرح سلامتی قائم کرنے کے لئے اس ملک کی حکومت سے اپیل کرتا ہوں ۔

جامعه مدرسین حوزه علمیه قم، ضمن محکوم نمودن این جنایات هولناک که به شهادت ده‌ها نفر از شیعیان پاکستان و زائران لبنانی انجامید و عرض تسلیت به امت اسلامی و ملت عزیز پاکستان و لبنان، برای شهدای این حوادث رحمت واسعه الهی و برای بازماندگان و خانواده‌های محترم جان باختگان صبر جزیل را از درگاه الهی مسئلت دارد و نیز دستگیری و به مجازات رساندن عوامل این حوادث تروریستی و برقراری امنیت کامل برای مسلمانان منطقه بالاخص شیعیان پاکستان، را از دولت این کشور خواستار است.
 
و السلام علیکم و رحمه الله و برکاته
محمد یزدی
سپریم کونسل کے سربراہ
جامعه مدرسین حوزه علمیه قم
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬