08 February 2015 - 20:03
News ID: 7783
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے راولپنڈی میں پاکستان ایجوکیشن کونسل کے جنرل سیکرٹری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری عمران حیدر جواد نے راولپنڈی میں پاکستان ایجوکیشن کونسل کے جنرل سیکرٹری جناب ڈاکٹر عون ساجد نقوی صاحب سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس دورا ن راولپنڈی ڈویژن کے صدر برادر عبداللہ رضا بھی ان کے ہمراہ تھی۔

اس رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں ڈاکٹر عون ساجد صاحب نے فرمایا : آپ ایک طلباء تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ لوگوں کی خوش قسمتی ہے کہ آپ قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی دام ظلہ العالی کے زیر سایہ کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : طلباء ہونے کے ناطے کیرئیر کونسلنگ آپ کی اولین ترجیح ہونی چاہیی۔ اس وقت صورت حال یہ ہے کہ طلباء جب میٹرک یا ایف ایس سی کر کے فارغ ہوتے ہیں تو ان کو معلوم نہیں ہوتا کہ انہوں نے کس فیلڈ کا انتخاب کرنا ہے اور کس فیلڈ میں اپنا مستقبل بنانا ہے۔ آپ لوگوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ ان کو گائیڈ کریں۔

ڈاکٹر عون ساجد نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : طلباء اس ملک کا اثاثہ ہیں ۔ انہی نے مستقبل میں ملک و قوم کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے۔ آپ کو چاہیے کہ ابھی سے اپنے طلباء کو مستقبل کے لیے تیار کریں اور ان کو صحیح راستے کی طرف راہنمائی کریں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬