13 February 2015 - 16:43
News ID: 7800
فونت
حجت الاسلام مظہر عباس علوی :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر نے سانحہ حیات آباد کی مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کی نااہلی قرار دیا ہے۔
حجت الاسلام مظہر عباس علوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر حجت الاسلام مظہر عباس علوی نے سانحہ حیات آباد کی مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کی نااہلی قرار دیا ہے۔

حجت الاسلام مظہر عباس علوی نے سانحہ کے مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا : پشاور واقعہ میں 19 بے گناہ نمازیوں کی شہادت کی ذمہ دار وفاقی ہے جس اب مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

انہوں نے کہا : تکفیری دہشت گرد پاکستان میں ملت جعفریہ کو ہی نشانہ بنا رہے ہیں، سانحہ شکار پور کے مجرموں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جاتا تو یہ واقعہ رونما نہ ہوتا۔

شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر نے کہا : جب آپریشن ضرب عضب جاری ہے، اس کے رد عمل میں کچھ بھی ہو سکتا ہے جس کے باعث حالیہ واقعہ نے سرکاری سکیورٹی کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔

حجت الاسلام مظہر عباس علوی نے کہا : قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام ساجد علی نقوی کی ہدایت پر اس دردناک حادثہ کے غم میں 3 روزہ سوگ منایا جائے گا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬