14 February 2015 - 15:59
News ID: 7805
فونت
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا : ہمارے بچے مر رہے ہیں، دہشتگردوں کیخلاف موثر کارروائی کب ہوگی ؟ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے موقع پر پیدا ہونے والی یکسوئی اب ختم ہوچکی ہے۔
حجت الاسلام ناصر عباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے پیشاور کے حیات آباد اسپتال میں امامیہ مسجد میں ہوئے حملیہ میں زخمی مومنین سے ملاقات میں اس حادثہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حکومت کو خطاب کیا اور کہا : ہمارے بچے مر رہے ہیں، دہشتگردوں کیخلاف موثر کارروائی کب ہوگی ؟ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے موقع پر پیدا ہونے والی یکسوئی اب ختم ہوچکی ہے۔

انہوں نے بیان کیا : حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، آرمی پبلک اسکول کے سانحہ کے موقع پر جو یکسوئی پیدا ہوئی تھی، اب ختم ہوچکی ہے، لوگوں میں مایوسی پھیل رہی ہے، وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم مزید صبر کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے تاکید کرتے ہوئے کہا : سانحہ شکارپور کے ایک ذمہ دار کو بھی نہیں پکڑا گیا، شکارپور میں گھر گھر سے لاشیں اٹھیں، لیکن حکمرانوں نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔

انہوں نے کہا : ہمارے بچے مر رہے ہیں، دہشتگردوں کیخلاف موثر کارروائی کب ہوگی؟ ہم کب تک لاشیں اٹھاتے رہیں گے؟ ہمیں مزید تکلیف نہ دی جائے، ہمارے زخموں پر مرہم رکھا جائے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬