15 February 2015 - 23:02
News ID: 7808
فونت
دفتر نمایندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ کے قم آفس کی طرف سے ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ آج ۱۵ فروی نماز مغربین کے بعد دفتر نمایندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان کی طرف سے شھدا پشاور کی مجلس سوم اور احتجاجی جلسہ منعقد کی گئی۔
  دفتر قائد ملت جعفريہ پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مقدس شہر قم کے مدرسہ مبارکہ حجتیہ میں آج 15 فروی نماز مغربین کے بعد دفتر نمایندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان کی طرف سے شھدا پشاور کی مجلس سوم اور احتجاجی جلسہ منعقد کی گئی۔

اس رپورٹ کے مطابق پروگرام مغربین کے فورا بعد شروع ہو گیا ابتدا کلام پاک سے ہوئی جسکا شرف سید جنت حسین نقوی نے حاصل کیا اور شھدا کو سوز وسلام سید عوسجہ زیدی نے پیش کیا اور ان کے بعد اس مجلس کو صوبہ خیبر پختون خوا سے تعلق رکھنے والے مولانا باقر حسین بھشتی نے خطاب کیا ۔

انہوں نے شھدا کو خراج عقیدت پیش کی اور حکومت پر زور دیا کہ شھدا کے قاتلو کو جلد سے جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

دفتر قائد کے مدیر مظہر حسین حسینی صاحب نے اس مجلس میں تمام شرکاء کی خدمت میں شکریا ادا کیا اور اسی طرح سے مجلس کے خصوصی مھمان قائد شھید کے فرزند سید علی حسینی کا شکریا ادا جنھوں نے اس شھدا کی محفل میں خصوصی شرکت کی ۔

مجلس کے آخری خطیب حجت الاسلام سید سجاد حسین کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا : حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں موجودہ آپریش ضرب عضب کے دائرہ کو وسیع کیا جائے اور اس کو پورے پاکستان میں کیا جائے ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : پاکستان میں بھانسیوں کے سلسلے کو جاری رکھا جائے تاکہ دشمن  اسلام و وطن کی جرئت کو ختم کیا جائے اور کوئی بھی اس ناپاک مقصد کو انجام دینے کی ہمت نہ کر سکے ۔

اس مجلس میں مسجد کے باہری حصہ میں شعبہ ثقافتی دفتر قائد کی طرف سے شھدا کی تصایر و پاکستان میں شعیہ علما کونسل کے بیانات کی تصویری رپورٹ لگائی گئی تھی۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬