16 February 2015 - 15:46
News ID: 7812
فونت
رسا نیوز ایجنسی - اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے خلاف قرارداد جاری کی ۔
 اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی قرارداد میں یمن کی عوامی کمیٹی جس کی سرپرستی تحریک انصاراللہ کررہی ہے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کے سرکاری اداروں سے نکل جائے ۔


اس رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی قرار داد میں یمن کی عوامی کمییٹوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرکاری مراکز پر اپنا کنٹرول ختم کردیں ، اس کے بعد سلامتی کونسل کے تمام اراکین نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالے۔


اس سے پہلے خلیج فارس تعاون کونسل نے سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات یمن کے بارے میں فیصلے کرنے کے لئے ریاض میں ایک ہنگامی میٹنگ بلائی تھی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور کی ساتویں شق کی بنیاد پریمن کی تحریک انصاراللہ کے خلاف ایک ایسی قرارداد جاری کرے جس میں فوجی مداخلت کو جائز قرار دیا گیا ہو۔


خلیج فارس تعاون کونسل کے اس مطالبے کے باوجود سلامتی کونسل میں ایک ایسی قرارداد منظورکی گئی جو اقوام متحدہ کی ساتویں شق کی بنیاد پر استوار نہیں ہے۔ 


یاد رہے کہ تحریک انصار اللہ نے 6 فروری کو صنعا میں ایوان صدر میں یمن کے گروہوں کے ساتھ  نئے عبوری آئین کا اعلامیہ جاری کیا ہے جس کی رو سے 5 ارکان پر مشتمل ایک عبوری کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کونسل کو 2 سال تک کے عبوری دور کے لئے عہدہ صدارت  کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬