02 March 2015 - 16:44
News ID: 7866
فونت
پاکستان کے سنی عالم دین:
رسا نیوز ایجنسی - پاکستان کے معروف سنی عالم دین سید ریاض شاہ نے تاکید کی : پاکستان میں دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف جدوجہد کرنا شرعی فریضہ ہے، قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے نفرتوں کو ختم کرنے اور محبتوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
سيد رياض حسين شاہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اہلسنت کے مرکزی ناظم اعلیٰ سید ریاض حسین شاہ نے لاہور میں کارکنوں سے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان  میں دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف جدوجہد کرنا شرعی فریضہ جانا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے نفرتوں کو ختم کرنے اور محبتوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے کہا: اسلام دین امن ومحبت ہے، اسلام کے نام پر گلے کاٹنے والوں نے اسلام کا چہرہ بگاڑ دیا ہے ۔


سید ریاض حسین شاہ نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ مذہبی انتہا پسندوں نے اسلام اور سیاسی انتہا پسندوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے کہا: گولی اور گالی کی بجائے بولی کا کلچر اپنانا ہوگا۔


انہوں نے مزید کہا: ھندوستان میں مسلمانوں کو زبردستی ہندو بنایا جا رہا ہے اقوام متحدہ انڈیا میں مذہب کی جبری تبدیلی کا نوٹس لے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬