‫‫کیٹیگری‬ :
04 March 2015 - 23:06
News ID: 7872
فونت
آیت ‌الله جوادی آملی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله جوادی آملی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ قرآن مجید کی تفسیر فقہ اور فلسفہ سے زیادہ سخت ہے بیان کیا : میں نے فقہ کا درس خارج اور فلسفہ اور عرفان کا بھی درس خارج دیا لیکن ان میں سے کوئی بھی تفسیر کے درس خارج کی عظمت ، علمیت و سختی کے مساوی نہیں ہے ، بہت سارے مباحث و مطالب میں داخل نہیں ہوئے ہیں اسے حریم قرار دیا ہے ۔
حضرت آيت ‌الله جوادي آملي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‌الله عبدالله جوادی آملی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے تفسیر کے درس میں سورہ مبارکہ غافر کی تفسیر کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : سورہ مبارکہ غافر مکہ میں نازل ہوا ہے اور سورہ کے ابتدا میں ہی خداوند عالم کی عزت اور حکمت کی تاکید کی ہے کہ ایسی کتاب عزیر اور علیم بھی ہوگا کہ قرآن مجید میں خود اس کتاب کو عزیر کے عنوان سے یاد کیا گیا ہے اور اس کتاب کو حکیم اور اس کی طرح کی ستائش کی گئی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : اگر متکلم نفوذ ناپذیر اور شکست‌ ناپذیر ہے تو سورہ کے درمیان جو احتجاج بیان کئے گئے ہیں اسی بات کو بیان کر رہی ہیں ، جہاں پر یہ فرمایا ہے کہ کافر صاحب عزت نہیں ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ معنوی اعتبار سے عزت نہیں رکھتے ہیں ، قرآن کریم فرماتا ہے کافر اور فرعون صاحب سلطان نہیں ہیں اس کتاب پر کوئی تنقید یا شبہ نہیں پایا جاتا ہے اور یہ خداوند عالم کی عزت ہے ۔ 

قرآن کریم کے مشہور و معروف مفسر نے بیان کیا : ویسے اهل‌بیت (ع) کے بیانات بھی نفوذ ناپذیر ہیں لیکن تحریف کا مسئلہ الگ ہے ، ایک وقت ہے ک خداوند عالم ایک آدمی کی خود حفاظت کرتا ہے لیکن ایک وقت ہے کہ اہل بیت علیہم السلام کے سلسلہ میں اور ان کے کلام کے تحریف کے بارے میں کچھ نہیں بیان کیا ، فرمایا میں قرآن کے تحریف نہ ہونے کی ذمہ داری لیا ہے اور جس چیز کو خداوند عالم اور پیغمبر اکرام (ص) نے اپنے ذمہ لیا ہے وہ محفوظ رہتا ہے ۔

انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ خداوند عالم نے توریت انجیل کے تحریف نہ ہونے کا وعدہ نہیں کیا ہے بیان کیا : فرمایا غیر اس کوشش میں تھے کہ قرآن کو باطل کریں اوردوسرے اس کے ذریعہ تکبر و خود خواہی حاصل کریں کہ حاصل نہیں کر سکے ، نہ تکبر اور نہ ہی فخر حاصل کی لیکن انبیا دین کی مدد و بقا اور مضبوطی کے ذریعہ حق کو حاصل کر لی اور اسی طرح قرب الہی تک پہوچ گئے یہ دو نیک و پاک مقصد تک پہوچے ۔

حضرت آیت‌الله جوادی آملی نے تفسیر کے درس خارج کی اہمیت کے سوال کے جواب میں اشارہ کرتے ہوئے اظیار کیا :تفسیر فقہ و فلسفہ سے زیادہ سخت ہے ، میں نے فقہ کا درس خارج اور فلسفہ اور عرفان کا بھی درس خارج دیا لیکن ان میں سے کوئی بھی درس خارج تفسیر کی عظمت ، علمیت و سختی کے مساوی نہیں ہے ، بہت سارے مباحث و مطالب میں داخل نہیں ہوئے ہیں اسے حریم قرار دیا ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : قرآن ہر روز ایک تازہ و جدید بحث بیان کرتا ہے ، امام صادق علیہ السلام سے سوال کیا گیا ایسا کیوں ہے کہ ہم لوگ ہر روز قرآن پڑھتے ہیں مگر تھکاوٹ کا احسا نہیں ہوتا تو اس کے جواب میں آن حضرت نے فرمایا قرآن مجید خورشید اور ماہ کی طرح ہے حرکت میں ہے ، کیا کوئی خورشید اور ماہ کے حرکت سے تھکتا ہے ؟ کیا کوئی سانس لینے سے تھکتا ہے ؟

مفاتیح‌ الحیات کتاب کے مولف نے آیہ «إِنَّا لَنَنصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِینَ آمَنُوا فِی الْحَیَاةِ الدُّنْیَا وَیَوْمَ یَقُومُ الْأَشْهَادُ ﴿51﴾» کی تلاوت کرتے ہوئے بیان کیا : فرمایا ہم دنیا اور آخرت میں اہل ایمان کا ناصر ہوں ، فرمایا کفار ناکام ہونگے یہ نہیں کہا کہ دنیا میں ناکام ہونگے جیسا کہ بہت سارے موقع میں ظاہر اعتبار سے وہ کامیاب ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬