09 March 2015 - 15:50
News ID: 7892
فونت
آیت الله مدرسی:
رسا نیوز ایجنسی - عراقی مرجع تقلید نے عراقی جانبازوں کو تکریت میں بارودی سرنگوں سے محتاط رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: داعش کے خلاف جنگ میں تمام عراقی شریک ہوں ۔
آيت الله مدرسي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، عراقی مراجع تقلید میں سے آیت الله سید محمد تقی مدرسی نے حوزہ علمیہ عراق کے علماء، افاضل و طلاب سے ملاقات میں داعش سے مقابلہ کے لئے عوامی فورس کی ھمہ گیر حمایت کی تاکید کی ۔


انہوں نے کہا: موجودہ حالات میں عراقی حوزات علمیہ کے علماء، افاضل و طلاب کی اہم ذمہ داریاں ہیں کہ عوام کو وطن کے دفاع کرنے والوں کی حمایت کے تیار رکھیں ۔ 


آیت الله مدرسی نے عراقی فورس کو داعش کے ہاتھوں تکریت کی سڑکوں اور گھروں میں بارودی سرنگیں بچھائے جانے کی بہ نسبت متنبہ کرتے ہوئے کہا: دھشت گرد، عراقی جانبازوں کے حملے بعد تکریت کے علاقہ میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کریں گے ۔


اس عراقی عالم دین نے مزید کہا: تکریت کو داعش کے قبضہ سے آزاد کرانے کے لئے کافی وقت درکار ہے اور میدان جنگ میں تمام عراقی جماعتوں کے شرکت کرنے کی بھی ضرورت ہے ۔ 


آیت الله مدرسی نے داعش کی جانب سے شرک و کفر کی تھمت لگائے جانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا: بعض افراد اپنی ذمہ داریوں سے فراری ہے اور اس سلسلہ میں مختلف حربوں کا استعمال کرتے ہیں  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬