16 March 2015 - 16:15
News ID: 7920
فونت
قدس کے مفتی آعظم:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین فلسطین کے مشھور عالم دین نے تکفیری دہشتگردوں کو دین اسلام سے بیگانہ بتاتے ہوئے کہا: داعش کو صرف تخریبی اقدامات، رعب و وحشت اور مومنین کے قتل عام کی ٹریننگ دی گئی ہے ۔
شيخ محمد احمد حسين


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین اور قدس شریف کے مفتی آعظم شیخ محمد احمد حسین نے لندن سے شایع ہونے والے اخبار «الشرق الاوسط» سے گفتگو میں داعش اور دیگر تکفیری دہشتگردوں دین اسلام سے بے گانہ جانا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ جو لوگ دین خدا کے نفاذ کے بہانے جنگ کرتے ہیں وہ علم دین سے بے بہرہ ہیں اور انہیں دین کے بارے میں کچھ بھی نہیں معلوم ہے کہا: جن اقدامات کے داعش اور دیگر گمراہ تکفیری گروہ مرتکب ہورہے ہیں وہ خوارج کی یاد دلاتے ہیں ۔


شیخ حسین نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ تکفیری دہشتگرد گروہوں کو صرف تخریبی اقدامات، رعب و وحشت پھیلانے اور مومنین کا قتل عام کرنے کی ٹریننگ دی گئی ہے کہا : تکفیری گروہوں نے حکومت تک رسائی کے لئے یہ اقدامات انجام دیئے ہیں-


قدس شریف کے مفتی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مسلمانوں کو آپس میں تعلیمات قرآن کریم اور سنت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اساس پر جو عدل انصاف اور نیکی سے عبارت ہے زندگی گذارنا چاہئے کہا : دین اسلام نے بے گناہ انسانوں کا خون بہانے کی ممانعت کی ہے ، لوگوں کے درمیان اختلاف ایک فطری امر ہے اور مسلمانوں کے درمیان اشتراکات، اختلافات سے زیادہ ہیں کیونکہ ان کا خدا ایک ہے، پیغمبر ایک ہیں اور ان کا انجام بھی ایک ہی ہے-


شیخ حسین نے مزید کہا : اختلافات حل کرنے کے لئے مسلمانوں کو ایک دوسرے اور غیر مسلم قوموں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہئے اور انسانوں کے برابر ہونے کے اصول پر عمل پیرا ہونا چاہئے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬