18 March 2015 - 00:28
News ID: 7924
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے بیان کی ہے : بلدیاتی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین پورے ملک میں بھر پور حصہ لے گی اور ملک کو لوٹنے والے حکمرانوں کو عوام ہمیشہ کیلئے مسترد کردیں گے۔
مجلس وحدت مسلمين پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے بیان کی ہے : بلدیاتی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین پورے ملک میں بھر پور حصہ لے گی اور ملک کو لوٹنے والے حکمرانوں کو عوام ہمیشہ کیلئے مسترد کردیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیاسی سیل کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا : (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، جسکی وجہ سے عوام ان نا اہل اور کرپٹ سیاسی جماعتوں سے تنگ آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا : عام انتخابات میں عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والے حکمران بتائیں کہ وہ عوام سے کس بات کا انتقام لے رہے ہیں۔؟ (ن) لیگ کے قائدین چھ ماہ میں بجلی کا بحران ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا وعدہ کرتے رہے مگر اقتدار میں آنے کے بعد حکمرانوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت کوئی مسئلہ حل نہیں کیا بلکہ آج ملک اور عوام کو درپیش مشکلات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا : ہم عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، اس کیلئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم پنجاب سمیت پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬