18 March 2015 - 14:50
News ID: 7928
فونت
حجت الاسلام عبدالخالق اسدی :
رسا نیوز ایجنسی – مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے جنرل سکریٹری نے یوحنا آباد میں مسیحی رہنماؤں سے ملاقات میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سانحے کی آڑ میں بے گناہ شہریوں پر تشدد اور ان کو زندہ جلانے کا واقعہ انتہائی قابل افسوس ہے کہا: ملکی املاک کو نقصان پہنچانا کسی صورت بھی جائز نہیں، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ یوحنا آباد اور بے گناہوں کو تشدد کر کے قتل کرنے والے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔
حجت الاسلام عبدالخالق اسدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عبد الخالق اسدی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے یوحنا آباد کا دورہ کیا اور مسیحی ملت پارٹی کے رہنماوں اسلم پرویز سہوترا، سہیل جونسن، آصف فیروز اور فادر فرانسس گلزار سے ملاقات کر کے سانحہ یوحنا آباد پر اظہار افسوس کیا اور بے گناہ افراد کو زندہ جلانے کی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔


انہوں نے اس ملاقات میں یہ کہتے ہوئے کہ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہےجبکہ دہشت گرد اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں کہا: دہشت گردوں کا اصل ہدف ملک میں خانہ جنگی پیدا کرنا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہم ہوئے لیکن ہم نے صبر و استقامت سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے۔


حجت الاسلام اسدی نے یہ کہتے ہوئے کہ سانحہ یوحنا آباد کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، لیکن اس سانحے کی آڑ میں بے گناہ شہریوں پر تشدد اور ان کو زندہ جلانے کا واقعہ اانتہائی قابل افسوس ہےکہا: ملکی املاک کو نقصان پہنچانا کسی صورت بھی جائز نہیں، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ یوحنا آباد اور بے گناہوں کو تشدد کر کے قتل کرنے والے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ ملک میں اس طرح کے المناک واقعات کا سد باب کیا جا سکے۔


واضح رہے کہ اس وفد میں حجت الاسلام حسن ھمدانی، حجت الاسلام ابوذر مہدوی، حجت الاسلام حسنین عارف، سید حسین زیدی و دیگر شامل تھے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬