18 March 2015 - 15:11
News ID: 7929
فونت
آئی ایس او کے زیر اہتمام؛
رسا نیوز ایجنسی - امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن نے جامعہ اردو گلشن کیمپس عبد القدیر خان آڈیٹیوریم میں یوم مصطفی(ص) کا انعقاد کیا ۔
يوم مصطفي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن نے جامعہ اردو گلشن کیمپس عبد القدیر خان آڈیٹیوریم میں یوم مصطفی(ص) کا انعقاد کیا جس میں علمائے کرام ، شخصیتوں اور طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔


اس پروگرام میں رضی حیدر زیدی، قاضی احمد نورانی صدیقی، حجت الاسلام مرزا یوسف حسین، حجت الاسلام محمد حسین رئیسی، پروفیسر زاہد علی زاہدی، نقی ہاشمی اور آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس نے خطاب کیا۔


محمد عباس نے یوم مصطفی (ص) کے انعقاد پر تمام طلبہ کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا: اساتذہ کرام کا مشکور ہوں جنہوں نے ہماری رہنمائی کی اور اس یوم کے انعقاد میں ہمارا ساتھ دیا ۔ 


انہوں نے مزید کہنا : آئی ایس او پاکستان کو یہ فخر حاصل ہے کہ ملک بھر کہ تعلیمی اداروں میں اسلام کی ترویج کے لیے سرگرم عمل ہے اور یوم مصطفی (ص) کا انعقاد بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے، اس یوم کا انعقاد ایک طرف طلباء کو اسلام اور رسول گرامی (ص) کی ذات کے بارے میں تعلیم دینا اور تعلیمی اداروں میں غیر اسلامی سرگرمیوں کا خاتمہ کرنا ہے۔


محمد عباس نے بیان کیا: کہا کہ آج امریکہ اور اسرائیل ہماری نوجوان نسل کو تباہ کرنے کے لیے عمل پیرا ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬