28 March 2015 - 23:51
News ID: 7965
فونت
رسا نیوز ایجنیس ـ یمن پر سعودی عرب کی طرف سے حملہ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام نماز جمعہ کے بعد خوجہ مسجد کھارادر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
احتجاجي مظاہرہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی طرف سے حملہ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام نماز جمعہ کے بعد خوجہ مسجد کھارادر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

اس رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء مولانا علی انور جعفری، مولانا احسان دانش، علی حسین نقوی، مولانا مبشر حسن سمیت سینکڑوں کی تعداد میں نمازی شریک تھے۔

اس ریلی میں احتجاجی مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اُٹھائے ہوئے تھے، جن پر یمن میں سعودی حکومت کی جانب سے فضائی حملوں اور معصوم بچوں کی شہادتوں کی مذمت کی گئی اور نواز حکومت، امریکا، اسرائیل، آل سعود اور سعودی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔

اس ریلی میں رہنماؤں نے خطابات میں کہا : آل سعود یہود و نصاریٰ کے اشارہ پر یمن میں دہشتگردی پھیلا رہے ہیں، عرب حکومتیں اگر امت مسلمہ سے مخلص ہیں تو اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں کو بچانے کیلئے اسرائیل پر حملہ کریں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کہا : یمن میں اسلامی حکومت کے خلاف نواز حکومت کی جانب سے یک طرفہ سعودی حکومت کی مدد کا فیصلہ لینا ایوان زریں و ایوان بالا سمیت ملکی عوام سے غداری ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬