03 April 2015 - 23:24
News ID: 7990
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا ہے : معاہدے سے نہ صرف ایران و مغربی ممالک میں جاری تناﺅ کا خاتمہ ہوگا بلکہ اس کے خطے پر مثبت اثرات کے ساتھ ساتھ اسلامی ممالک کے اتحاد کےلئے موثر عمل ثابت ہوگا ۔
قائد ملت جعفريہ پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے ایران اور مغربی ممالک میں ہونیوالے معاہدے کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے : معاہدے سے نہ صرف ایران و مغربی ممالک میں جاری تناﺅ کا خاتمہ ہوگا بلکہ اس کے خطے پر مثبت اثرات کے ساتھ ساتھ اسلامی ممالک کے اتحاد کےلئے موثر عمل ثابت ہوگا ۔

ساجد علی نقوی نے 12سال کے طویل عرصہ کے بعد مغربی ممالک اور برادر ہمسایہ ملک ایران میں ہونیوالے حالیہ معاہدے پر اپنے رد عمل میں بیان کیا : اس معاہدے سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ ہمیشہ مسائل مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوتے ہیں اور طاقت کا استعمال یا پابندیاں کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتیں۔

انہوں نے اس معاملے کو دیرآید درست آید کا مصداق قرار دیتے ہوئے کہا : اس معاہدے سے جہاں ایک طرف ایران کی اقتصادی مشکلات کا خاتمہ ہوگا وہیں ایران و مغربی ممالک میں جاری تناﺅ کا خاتمہ ہونے میں بھی مدد ملے گی۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : اس معاہدے سے خطے پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے اور اسلامی ممالک کے اتحاد میں بھی اہم پیش رفت ہوگی۔

انہوں نے کہا : اس نئی صورتحال میں پاکستان کو بھی اپنا کردار ادا کرناچاہیے اور اسلامی ممالک کو آپس میں متحد کرنے اور باہمی معاملات افہام و تفہیم سے حل کرانے کےلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔

حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا : امید ہے اب پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے میں حائل ہونیوالی رکاوٹیں بھی دور ہونگی ۔ حکومت کو چاہیے وہ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے فی الفور عملی اقدامات اٹھائے تاکہ ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوسکے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬