‫‫کیٹیگری‬ :
04 April 2015 - 15:14
News ID: 7995
فونت
آیت اللہ امامی کاشانی:
رسا نیوز ایجنسی – ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ نے 1+5 کو اپنے معاہدے پر پابند رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: غرب اگر اسلامی جمھوریہ ایران کو اپنے عھد و پیمان پر باقی رکھنا چاہتا ہے تو ھرگز عھد شکنی نہ کرے ۔
آيت اللہ امامي کاشاني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں مصلائے تہران میں منعقد ہوا، مغربی ممالک کو عھد شکنی سے گریز کی تاکید کی ۔


انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ ایران کے ایٹمی مذاکرات میں مشترکہ بیان تک پہنچنے کے لیے ایرانی وفد کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا : ایٹمی مذاکرات کے مشترکہ بیان نے ظاہر کردیا کہ مغربی دنیا نے پرامن ایٹمی توانائی کے حامل ایران کی حقیقت کو تسلیم کرلیا ہے جبکہ اس سے قبل وہ اس حققیت کو قبول نہیں کرتے تھے ۔  


آیت اللہ امامی کاشانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران کا حق بین الاقوامی معاہدوں کی بنیاد پر مغرب کی جانب سے تسلیم کرلیا گیا ہے البتہ اس کی جزئیات اور تفصیلات کے بارے میں آئندہ تین ماہ کے دوران بحث ہوگی کہا: ایران پر عائد پابندیوں کا یکجا خاتمہ کیا جائے جیسا کہ مغربی مذاکرات کاروں نے بھی یہ قبول کرلیا ہے کہ ایران پر عائد پابندیوں کو ملتوی نہیں بلکہ ختم ہونا چاہئے جو لوزان میں ہونے والے ایٹمی مذاکرات میں ایک بڑی کامیابی ہے ۔  


انہوں نے ملک کی علمی ترقی کو ایٹمی مذاکرات میں کامیابی کی بنیاد جانا اور کہا: ایران اور نظام اسلامیہ جمھوریہ علمی ترقی کی راہوں پر گامزن ہے اور اس وقت دنیا میں ایک اچھی پوزیشن کا حامل ہے ، ایران ٹیکنولوجی ، فوجی اور سیاسی میدان میں علاقہ میں اہم ملک بن چکا ہے  ۔


تہران کے امام جمعہ نے ایٹمی مذاکرات کے بارے میں امریکی صدر بارک اوباما کے بیان کی جانب اشارہ کیا اور کہا : باراک اوباما نے دنیا والوں کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ وہ ایران کو اپنے پرامن ایٹمی پروگرام سے پسپائی اختیار کرنے پر قائل نہیں کرسکے ۔ البتہ انھوں نے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں جھوٹ بولا ہے جبکہ ایران نے نہ تو کبھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش کی ہے اور نہ کر رہا ہے ۔


آیت اللہ امامی کاشانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کی مذاکرات ٹیم نے پرامن ایٹمی پروگرام رکھنے کے حوالہ سے ملت ایران کے حق کا مغرب کے سامنے بخوبی دفاع کیا کہا: علم و سائنس کی ترقی اور استقامتی معیشت ایران کو ترقی و پیشرفت کی جانب لے گئی کہ جس پر رہبر انقلاب اسلامی نے زور دیا تھا ۔ 


آیت اللہ امامی کاشانی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں ایٹمی مذاکرات میں ایران کی کامیابی کے اسباب و عوامل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم کی کامیابی کی وجہ ایران کی سائنسی ترقی اور عالمی درجہ بندی میں ایران کی علمی و سائنسی پوزیشن میں اضافہ ہے-


واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب لوزان میں ایٹمی مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ بیان میں ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں حتمی معاہدے کے فریم ورک کو واضح کیا ہے-


ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے بقول لوزان میں جاری ہونے والے مشترکہ بیان کے مطابق ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات کے حتمی معاہدے کا متن جون کے آخر تک تیار کیا جائے گا-
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬