02 August 2009 - 17:50
News ID: 80
فونت
کتاب منتشر ہوئی :
رسا نیوز ایجنسی ـ کتاب ،خدا سے دوستی، مولفہ علی باقر شیخانی موسسه تنظیم و نشر آثار امام خمینی(ره)، کی جا نب سے چھپ کر منتشر ہوئی.
خدا سے دوستي

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق خدا سے دوستی امام خمینی(ره)،  کےاثارو افکاراور انکی عارفانہ گفتگو کی  جھلک ، خداوند متعال ، محب اورمحبوب سے دوستی کے طریقہ کا تذکرہ ہے

موجودہ کتاب چار حصوں پر مشتمل ہے، پہلا حصہ کلیات ؛ عشق، محبت ، اچھائیوں کےحصول کے مراتب ،اورعشق و محبت کے اثار اس حصے کا مجموعہ ہیں .

دوسرا حصہ دوستی خدا کی رکاوٹیں ، جیسے غصے کا کنٹرول نہ ہونا ، گناھان کبیرہ کی کثرت ، دنیا طلب ہونے کے اثار اوراس سے دوری واصلاح کا طریقہ ، تذکیہ و تهذیب نفس اور خود کو اصلاح کے راستے کی ھدایت کی گئی ہے .

اسی حصہ میں «دوسروں کی نگاہ میں حقیر ہونا» کے عنوان کے ذیل میں ایا ہے : انسان دنیا میں مال و ثروت، علم و دانایی،‌جمال و زیبارو، اخلاق و ایمان کے مراتب کے لحاظ سے ایک نہیں ہیں اس لحاظ سے ممکن ہے کچھ لوگ دوسرون پر فخر کریں اور ممکن ہے ایسے لوگون سے ملیں جو ان سے بہتر ہوںشاید ان کے لیئے بھی انکا یہی نظریہ ہو اور دوسری طرف جسکو حقارت کی نگاہ سے دیکھا گیا ہےوہ بھی اس کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتا ہے چونکہ اسے ان کمالات سے خالی پاتا ہے.

 تیسراحصہ خدا سے دوستی کے راستوں کو بیان کیا گیا ہے اورتوبہ جیسے مسائل اور قران و نماز شب
بخشش و انفاق واچھے دوست کو ان راستوں میں بیان کیا ہے.
 
خدا سے دوستی کی علامتیں اس کتاب کا چوتھا حصہ ہے . اخلاص، توکل، صبر، موت سے نہ ڈرنا ان علامتوں میں ذکر کیا گیا ہے .

کتاب خدا سے دوستی مولفہ علی باقر شیخانی270 صفحه ا ور 3000جلد موسسه تنظیم و نشر آثار امام خمینی(ره)کی جانب سے چھپ کر منتشر ہوئی .(ن)

--------------------------------------------------------------------------------


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬