‫‫کیٹیگری‬ :
11 April 2015 - 19:58
News ID: 8022
فونت
آیت اللہ خاتمی:
رسا نیوز ایجنسی – ایران کے دارالحکومت تہران امام جمعہ نے تاکید کی : ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان طے پانے والا ایٹمی سمجھوتہ، مکمل طور پر شفّاف ہونا چاہئے-
آيت اللہ سيد احمد خاتمي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ  کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران امام جمعہ آیۃ اللہ سید احمد خاتمی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوئی کہا: ایٹمی سمجھوتہ مکمل شفاف ہونا چاہئے ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایرانی مذاکرات کاروں کی جانب سے صرف ایٹمی مسائل پر گفتگو ہورہی ہے کہا: ایران، دفاعی ہتھیاروں کو جدید بنانے کا عمل، بدستور جاری رکھےگا اس لئے کہ دفاعی و فوجی شعبے میں ترقی و پیشرفت، ایران کے اقتدار کی ترجمان ہے-


تہران کے امام جمعہ نے یورپی یونین کی حالیہ ایران مخالف پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایران کے جوہری مذاکرات کاروں سے سفارش کی: وہ مقابل فریق کی وعدہ خلافی کی طرف متوجہ اور پابندیوں کے فوری طور پر مکمل خاتمے سے متعلق اپنے موقف پر ڈٹے رہیں -


انہوں نے ایران کے جوہری مذاکرات کاروں پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے اعتماد، اور اس سلسلے میں آپ کی ہدایت و رہنمائی پر عمل پیرا رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : رہبر انقلاب اسلامی نے جوہری مذاکرات کے سلسلے میں مجموعی طور پر گفتگو کی ہے ،ریڈ لائنوں کا انتخاب فرمایا ہے اور جزئیات کو متعلقہ حکام سے سپرد کیا-


آیت اللہ خاتمی نے مزید کہا: ایرانی مذاکرات کار، مقابل فریق کی جانب سے پابندیاں اٹھائے جانے کےلئے چھے ماہ یا ایک سال کے وقت کا تعّین کئے جانے کی بھرپور مخالفت کریں ۔


انہوں نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کا بھی ذکر کیا اور سعودی حکام کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے کہا : سعودی حکام، صیہونیوں کی نمائندگی میں یمن کو تباہ کرنے کے درپے ہوئے ہیں اور یمن کے خلاف سعودی عرب کی جنگ، ایک نیابتی جنگ ہے-


تہران کے امام جمعہ نے یمن میں عام شہریوں کا قتل عام بند کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا : یمنی عوام پر سعودی عرب کی جارحیت کے نتیجے میں یمنی عوام میں سعودی حکام سے نفرت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور سعودی حکام کو یہ جان لینا چاہئے کہ انھیں یمن میں کبھی کامیابی نہیں مل سکتی-
 

انھوں نے جدہ ایرپورٹ پر، دو عمرہ گزار ایرانی بچوں کے ساتھ سعودی پولیس کے ناروا سلوک کی طرف بھی اشارہ کیا اور تاکید کے ساتھ کہا : یہ غیر اخلاقی و غیر انسانی اقدام، ایران کی غیور قوم کے لئے انہتائی تلخ اور سعودی حکام کے لئے نہایت شرمناک ہے-


آیت اللہ سید احمد خاتمی نے آخر میں اس مجرمانہ فعل کے ذمہ دار افراد کو سزا دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ۔


واضح رہے کہ ایرانی عمرہ گزار بچوں کے ساتھ سعودی پولیس اہلکاروں کے مجرمانہ فعل کے خلاف تہران میں نماز جمعہ بعد ایک اجتجاجی جلوس نکالا گیا اور جلوس کے شرکا نے جدہ ایرپورٹ پر ایرانی زائرین کی بےحرمتی کئے جانے کی شدید مذمت کی -


تہران کے نمازیوں نے تکفیری دہشتگردی اور آل سعود کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے اور اعلان کیا کہ ایران کی انقلابی قوم، رہبر انقلاب اسلامی کی مطیع و فرمانبردار ہے-


مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے درج تھے- مظاہرین نے اسی طرح امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کے پرچم نذر آتش کئے-

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬